ETV Bharat / state

AIMIM on Bilkis Bano Case جنسی زیادتی کے قصورواروں کی رہائی بی جے پی کی ذہنیت کا عکاس

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 2:51 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 4:13 PM IST

گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی جنسی زیادتی اور خاندان کے سات افراد کے قتل کے قصورواروں کو 15 اگست کے دن گجرات حکومت کے ذریعہ معافی دیے جانے پر سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے سخت ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ AIMIM Delhi on Bilkis Bano Case

16141792_aimim delhi
16141792_aimim delhi

نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد مسلمین دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہا تھا لیکن 15 اگست کے دن گجرات حکومت نے بلقیس بانو اجتماعی جنسی زیادتی اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے سزا یافتہ قیدی کو معافی دے کر ملک کے سماج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ aimim delhi leader reaction on bilkis bano case

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کلیم الحفیظ

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اس کے کارنامے جانبدار ہیں۔ اس کی تازہ مثال گجرات کا بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی ہے جنہیں عدالتوں کے ذریعہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بی جے پی زیر اقتدار ریاست گجرات نے ان مجرمین کو معافی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:kejriwal Govt Against Urdu Policy دہلی کے اسکول میں طلبا کو اردو تعلیم سے روکنا گاندھی جی کی زبان کے ساتھ تفریق، کلیم الحفیظ


انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ملک آزادی کا امرت تہوار منا رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے خواتین کی عزت کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف اجتماعی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے مجرموں کو گجرات حکومت رہا کر دیتی ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 4:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.