ETV Bharat / state

Rebuild Jannat-ul-Baqi جنت البقیع میں مزارات کی بحالی کیلئے آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی آواز اٹھائی

author img

By

Published : May 18, 2023, 10:58 AM IST

آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی آواز بلند کی
آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی آواز بلند کی

جنت البقیع میں آل رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کرنے کے مطالبہ کو لے کر دہلی میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں ہندو مذہب کے رہنما آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی شرکت کی۔

آچاریہ پرمود کرشنن نے بھی آواز بلند کی

دہلی: تاریخ اسلام کے سب سے قدیم قبرستان جنت البقیع میں آل رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کو ختم کیے ہوئے تقریباً 100 برس گزر چکے ہیں اور تب سے لے کر آج تک ان مزارات کی بازیابی کے لیے بھارت سمیت متعدد ممالک سے آوازیں بلند کی جا رہی ہیں۔ اسی سے متعلق آج قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آچاریہ پرمود کرشنن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا چاہے وہ ایشیا ہو یورپ ہو، بیٹیوں کی عزت، حفاظت اور ان سے محبت کی حامی ہیں۔ ایسے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کے مزار کی حفاظت بھی نہ ہو پائے، یہ ان کے ساتھ زیادتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں محبت کا پیغام دینے والے انسان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایسے میں ان کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کی وفات کے بعد ان کی قبر کی اور ان سے منسلک یادوں کو سنبھال کر رکھنا ہمارا فرض عین ہے۔ انہوں نے آل انڈیا شیعہ کونسل کے ذریعہ ملک گیر پیمانے پر چلائی جا رہی دستخط مہم کی نہ صرف حمایت کی بلکہ انہیں ہر قدم پر ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا اور سعودی حکومت سے اپیل کی کہ جلد از جلد ان مزارات بحال کیے جائیں اور عقیدت مندوں کو وہاں جانے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: Rebuild Jannat-ul-Baqi جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کیلئے ملک گیر پیمانے پر دستخطی مہم
وہیں سید فرید علی نظامی نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی جانب سے اس دستخطی مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے لوگوں کے دلوں میں ایک خواہش تھی کہ اہل بیت اطہار کے مزارات کے حوالے سے جو جنت البقیع میں واقع ہیں کہ خصوصا بی بی فاطمہ زہرا اور حضرت امان حسن علیہ السلام اور دوسرے اہل بیت کے مزارات کو دو بارہ تعمیر کیا جائے کیونکہ آج سے تقریبا 100 برس قبل ان مزارات کو شہید کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کانسل آف انڈیا کی جانب سے ایک کانفرنس میں دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس ملک گیر پیمانے پر چلایا گیا تھا، آج اس کا اختتام کرتے ہوئے اس پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.