ETV Bharat / state

Delhi Mayoral Election عام آدم پارٹی کا میئر کے انتخاب ملتوی کیے جانے پر مارچ

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 8:54 PM IST

عآپ رہنما نے کہا کہ اب تک میئر کے انتخاب کے لیے دو بار ایوان کی میٹنگ ہو چکی ہے، لیکن بی جے پی بار بار ہنگامہ کر کے میئر کا انتخاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ہفتہ کو دہلی کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے میئر کے انتخابات کو بار بار ملتوی کئے جانے کے خلاف احتجاج کے لئے پد یاترا نکالی۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی دہلی میں ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ کارپوریشن میں 15 سال کی غلط حکمرانی سے پریشان جب عوام نے عام آدمی پارٹی کو اکثریت دی تو بی جے پی کو یہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ یہ اقتدار واپس کیسے حاصل کیا جائے۔ وہ کسی بھی قیمت پر کارپوریشن کو اپنے ماتحت رکھنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن بی جے پی عام آدمی پارٹی کو میئر نہیں بننے دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک میئر کے انتخاب کے لیے دو بار ایوان کی میٹنگ ہو چکی ہے، لیکن بی جے پی بار بار ہنگامہ کر کے میئر کا انتخاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک اور عوام کے فیصلے کی توہین ہے۔ اس کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی کے اسمبلی میں پد یاترا نکالی اور لوگوں کو بی جے پی کی غنڈہ گردی سے واقف کروایا۔ اے اے پی لیڈر عادل احمد خان نے کہا کہ کارپوریشن پر گزشتہ 15 سالوں سے بی جے پی کی حکومت تھی۔ بی جے پی کی نااہلی سے تنگ آکر دہلی کے لوگوں نے اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو زبردست اکثریت دی۔ بی جے پی کو دہلی کے لوگوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کو میئر بننے دینا چاہئے۔ بی جے پی دہلی کے دو کروڑ مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے اور جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ بی جے پی نہیں چاہتی کہ دہلی کچرے سے پاک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Mayor Election دہلی میئر کے لیے انتخابات ایک بار پھر ملتوی


یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.