ETV Bharat / state

Aaley Mohammad became Deputy Mayor: کارپوریشن کو اپنا نیا ڈپٹی میئر مل گیا

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 10:03 PM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 250 میں سے 134 اور بی جے پی کو 104 سیٹیں ملیں۔ اس طرح عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما آل محمد اقبال
عام آدمی پارٹی کے رہنما آل محمد اقبال

عام آدمی پارٹی کے رہنما آل محمد اقبال نے 22 فروری کو ڈپٹی میئر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ انہیں 147 ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی کے کمل باگری کو 116 ووٹ ملے۔

آل محمد اقبال سے قبل عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے نے دہلی کے میئر کے انتخابات میں بی جے پی امیدوار ریکھا گپتا کو 34 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

محمد اقبال مٹیا محل کے وارڈ 76 سے کونسلر ہیں۔ آل محمد اقبال عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے شعیب اقبال کے بیٹے ہیں۔ سال 2012 سے آل محمد اقبال مسلسل کونسلر منتخب ہو رہے ہیں۔ آل محمد اقبال نے 2022 کے ایم سی ڈی انتخابات میں سب سے بڑی جیت درج کی۔ اس الیکشن میں انہوں نے ایم سی ڈی الیکشن میں 17 ہزار 134 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ آل محمد اقبال کے والد شعیب اقبال دہلی کے سب سے تجربہ کار ایم ایل اے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب اقبال 6 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دہلی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 250 میں سے 134 اور بی جے پی کو 104 سیٹیں ملیں۔ اس طرح عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ چاندنی محل وارڈ میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار آل محمد اقبال نے کامیابی حاصل کی۔ عام آدمی پارٹی کے آل محمد اقبال کا مقابلہ بی جے پی کے عرفان ملک اور آئی این سی کے محمد حامد سے تھا۔

آل محمد اقبال نے دہلی کارپوریشن انتخابات میں ہیٹ ٹرک اسکور کی ہے۔ آل محمد اقبال نے اس بار ایم سی ڈی الیکشن میں 17 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آل محمد اقبال تیسری بار اس علاقے سے کونسلر کا انتخاب جیت چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.