ETV Bharat / state

ملک میں کوویڈ 19 کے 752 نئے کیسز، چار مریضوں کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 12:27 PM IST

752 new cases of Covid-19 in the India, four patients died
752 new cases of Covid-19 in the India, four patients died

COVID Cases in India ملک میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے 752 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 752 نئے کیسز درج ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,420 ہوگئی۔ یہ 21 مئی 2023 کے بعد سے ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے کیسز کی کل تعداد 4.50 کروڑ (4,50,07,964) ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے چار افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,33,332 ہو گئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں دو اور راجستھان اور کرناٹک میں ایک ایک مریض کوویڈ 19 کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,44,71,212 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے این ون ویریئنٹ کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا 'ویریریئنٹ آف انٹرسٹ' قرار دیا

قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے جب کہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق، ملک میں انسداد کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 220.67 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ کوویڈ کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے کئی رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں مرکزی وزیر صحت منسُکھ منڈاویہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء صحت اور چیف سکریٹری (صحت) کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ جس میں وبا سے نمٹنے میں مرکز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.