ETV Bharat / state

مزید 2 ممبران پارلیمنٹ معطل، اب تک اپوزیشن کے 143 ارکان کے خلاف کی گئی کاروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 3:20 PM IST

Updated : Dec 20, 2023, 5:41 PM IST

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے درمیان ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کرنے والے مزید دو ارکان پارلیمنٹ کو سرمائی اجلاس کے لیے لوک سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ لوک سبھا کے ارکان سی تھامس اور ایم اے عارف کو آج معطل کردیا گیا۔

2 More Lok Sabha MPs Suspended
2 More Lok Sabha MPs Suspended

دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے درمیان ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کرنے والے مزید دو ارکان پارلیمنٹ کو سرمائی اجلاس کے لیے لوک سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ لوک سبھا کے ارکان سی تھامس اور ایم اے عارف کو آج معطل کردیا گیا۔ تازہ طور پر کاروائی دو ارکان کے خلاف کی گئی جن پر لوک سبھا میں پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کرنے کا الزام ہے، انہیں پورے سرمائی اجلاس کے لیے معطل کردیا گیا۔ سی تھامس اور اے ایم عارف کی معطلی کے بعد اب تک معطل کیے گئے اراکین پارلیمنٹ کی کل تعداد 143 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیاہے: سونیا گاندھی

اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی سیکوریٹی میں چوک معاملہ پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اس معاملہ پر ایوان کے باہر بیان دے سکتے ہیں تو پھر ایوان میں بیان دینے سے کیوں بچ رہے ہیں۔ اس معاملہ پر اپوزیشن ارکان بضد ہیں اور احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق کابینی وزیر رام اچل راج بھر اور لال جی ورما نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کی معطلی بی جے پی حکومت کی تاناشاہی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے سرکٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ لوک سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کی معطلی بی جے پی کی تانا شاہی ذہنیت کا عکاس ہے۔ لوک سبھا میں سبھی اراکین کو بولنے کا حق ہے۔ ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے اگلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو اترپردیش کی سبھی 80 سیٹوں پر ہرانے کا کام کیا جائے گا۔ اس ہدفت کو لے کر ہم لوگ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Last Updated : Dec 20, 2023, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.