ETV Bharat / state

Kashmiri Youth Jailed in Saudi Arabia: سعودی عرب کی جیل میں قید کشمیری نواجوان کے اہلخانہ پریشان

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 3:54 PM IST

Updated : Jul 18, 2022, 10:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کا نوجوان جاوید احمد کو دمام پولیس نے سنہ 2020 میں گرفتار کر لیا تھا، تب سے جاوید دمام جیل میں قید ہے۔ پولیس نے جاوید کو سوشل میڈیا پر کچھ متنازع چیز شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔ جاوید کے اہلخانہ نے سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی ہے۔ Kashmiri Youth in Saudi Jail

سعودی جیل میں قید بڈگام کے رہائشی کے اہل خانہ کی اپیل
سعودی جیل میں قید بڈگام کے رہائشی کے اہل خانہ کی اپیل

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاوید احمد سنہ 2020 سے سعودی عرب کی دمام جیل میں قید ہے۔ Family of Budgam Youth’s Appeal نوجوان کے اہل خانہ نے حکام خصوصاً سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانہ کے آفیشلز سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے دمام جیل میں قید جاوید احمد کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی مطالبہ کیا ہے۔

سعودی جیل میں قید بڈگام کے رہائشی کے اہل خانہ کی اپیل

میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جاوید احمد کے اہل خانہ نے بتایا کہ '18 مارچ 2020 کو جاوید احمد کو سعودی عرب پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ Budgam Youth jailed in Saudi اہلخانہ نے کہا کہ 'سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے کچھ شیئر کرنے کے الزام میں جاوید کو گرفتار کیا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقدمہ شروع کیا گیا ہے تاہم وہاں جاوید کی مدد کرنے والا یا اس کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں۔

جاوید کے اہلخانہ نے مزید کہا کہ 'انہوں نے حکام خصوصاً سعودی عرب کے بھارتی سفارتخانہ سے جاوید احمد کی رہائی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی مدد کی اپیل کی ہے۔ Kashmiri Youth Jailed in Saudi Arabia جاوید احمد کے اہل خانہ نے بتایا کہ 'جاوید 2014 سے سعودی عرب میں کام کر رہا ہے اور اس کا نکاح 2018 میں ہوا۔ نکاح کے بعد وہ پھر سے سعودی عرب روانہ ہوا تاہم 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی اور بعد ازاں لاک ڈاؤن کے باعث اس کے ساتھ رابطہ نہ ہو سکا اور مارچ 2020 میں اسے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Budgam youth Dies during Road accident in Drass: دراس سڑک حادثے میں بڈگام کا نوجوان ہلاک

Last Updated : Jul 18, 2022, 10:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.