ETV Bharat / state

DC Budgam Participates in Hawan ڈی سی بڈگام کی پنڈتوں کے ہمراہ ہون میں شرکت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 12:40 PM IST

کشمیری پنڈتوں نے رائیتھن، خان صاحب علاقے میں ہَون کے لیے پختہ انتظامات کرنے پر ضلع انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں کی ستائش کی۔

ڈی سی بڈگام نے کی پنڈتوں کے ہمراہ ہَون میں کی شرکت
ڈی سی بڈگام نے کی پنڈتوں کے ہمراہ ہَون میں کی شرکت

ڈی سی بڈگام نے کی پنڈتوں کے ہمراہ ہَون میں کی شرکت

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر، بڈگام، اکشے لبرو نے ضلع کے رائتھن، خانصاحب علاقے میں واقع ریگینیا ماتا استھاپن شیلا کا دورہ کیا اور یہاں منعقد ہونے والے سالانہ ہون میں شرکت کی۔ ہَون میں درجنوں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کرکے پوجا پاٹ انجام دی۔ یاد رہے کہ رائتھن میں ہر سال کشمیری پنڈت اس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے یہاں آکر مندر میں جمع ہوتے اور پوجا پاٹ کرتے ہیں۔

کشمیری پنڈت برادری نے مذہبی تقریب کو خوش اسلوبی سے منانے کے لیے مناسب انتظامات کرنے پر ضلع انتظامیہ بڈگام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی سی بڈگام، اکشے لبرو، نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے علاوہ علاقے کے منتخب اراکین، رائتھن کے مقامی لوگوں نے مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کے لیے بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تہہ دل سے کوششیں کی ہیں اور اس میں ہمیشہ کی طرح کامیاب رہے۔ اکشے لبرو کے مطابق ’’مہمان نوازی کشمیریوں کا مزاج ہے اور صدیوں سے یہ روایت برقرار ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Muslims Perform Kashmiri Pandit’s Last Rites: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلم برادری نے انجام دی

ڈی سی بڈگام نے مزید کہا کہ ’’اس تہوار کے جشن کا ماحول پورے علاقے میں پھیل جانا اپنے آپ میں ایک دلکش نظارہ ہے۔‘‘ رائیتھن مندر میں آنے والے عقیدت مندوں نے تمام سہولیات بہم رکھنے اور میلے کو خوش اسلوبی سے انعقاد کرنے میں مدد فراہم کرنے پر ضلع انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں کی بھی ستائش کی۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام کے رائتھن خانصاحب میں کشمیری پنڈت ہر سال رائیتھن تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں اور ان کے لئے ضلع انتظامیہ بڈگام کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں اور علاقے کے لوگ مختلف انتظامات انجام دیتے ہیں تاکہ یہاں آئے والے پنڈت پوجا پاٹ بنا کسی خلل کے انجام دے سکں۔ اس دن روایتی مذہبی رواداری اور بھائی چارہ کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.