ETV Bharat / state

Muharram Arrangements ڈی سی بڈگام نے مرکزی امام باڑہ بمنہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 4:02 PM IST

اسلامی نئے سال کا چاند نظر آ چکا ہے، چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اسلامی برس 1445 ہجری کی شروعات ہوچکی ہے، یوم عاشورہ 28 جولائی اگست کو ہوگا۔

dc-budgam-visits-markazi-imam-bara-bemina
ڈی سی بڈگام نے مرکزی امام باڑہ بمنہ کا دورہ کیا

ڈی سی بڈگام نے مرکزی امام باڑہ بمنہ کا دورہ کیا

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، اکشے لبرو نے ہفتہ کے روز مرکزی امام باڑہ بمنہ کا دورہ کیا۔ اس دروان ڈی سی نے وہاں 10ویں اور 11ویں محرم کے جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی نے عوام الناس بالخصوص عزاداروں کی سہولت کے لیے پیشگی انتظامات کرنے پر زور دیا جو 10 محرم (عاشورہ) کے دن سب سے بڑے جلوس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ، بجلی، پینے کے پانی کی سہولت، صفائی ستھرائی، صحت اور سڑکوں کی مرمت کے لیے مناسب انتظامات کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے جلوسوں اور عزاداروں کو بنا کسی پریشانی کے پیدل سفر کے لیے پیشگی راستوں، رابطہ سڑکوں اور اندرونی راستوں کی مرمت کے احکامات بھی دئیے ہے۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے نمائندوں، معززین، علمائے دین اور دیگر مقامی افراد نے ڈی سی بڈگام کے ساتھ اولین ترجیحات میں نمٹانے والے کاموں کی ضروریات کا اظہار کیا۔ ڈی سی نے ان کے تمام مسائل کو سنا اور جلوسوں کو بغیر کسی پریشانی کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: Muharram Processions in Kashmir کیا واقعی تین دہائی کے بعد ماتمی جلوسوں سے پابندی ہٹے گی؟

دورے کے دوران ڈی سی بڈگام کے علاوہ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی سرینگر سید عبدالقاسم، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، آئی اینڈ ایف سی، تحصیلدار بڈگام اور دیگر افسران و اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.