ETV Bharat / state

DC Budgam Visits ULB ڈی سی بڈگام کا یو ایل بی کے وارڈز کا دورہ

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 10:00 AM IST

ڈی سی بڈگام نے شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، ساتھ ہی بڈگام ٹاؤن میں ضروری خدمات کی دستیابی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔ DC Budgam Starts Ward level Visits of ULBs

ڈی سی بڈگام کا یو ایل بی کے وارڈز کا دورہ
ڈی سی بڈگام کا یو ایل بی کے وارڈز کا دورہ

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تمام 6 میونسپلٹیوں میں منعقدہ مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ (MTMP) کے اختتام کے بعد آج ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے بڈگام ٹاؤن کے مختلف وارڈوں کا دورہ کرکے ضروری خدمات کی دستیابی کا موقع پر ہی جائزہ لیا اور انفراسٹرکچر کی ترقی کا معائنہ بھی کیا۔

ڈی سی بڈگام کا یو ایل بی کے وارڈز کا دورہ

دورے کے دوران، ڈی سی نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گلیوں اور نالوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ازسر خود جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام علاقوں میں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقامی لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وارڈوں میں ڈرینیج نیٹ ورک، پارکس، سڑکوں اور اندرونی رابطہ سڑکوں کی میکیڈیمائزیشن، ٹائل کے کام اور دیگر کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ DC Budgam starts ward level visits of ULBs

ڈی سی نے گنائی محلہ اور استاد محلہ بڈگام میں مختلف مقامی وفود سے بھی ملاقات کی اور ڈی سی کو ان کے مطالبات سے آگاہ کیا۔انہیں سننے کے بعد ڈی سی نے یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے جائے گے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ڈی سی نے کہا کہ وہ ضلع کی تمام میونسپلٹی کے 72 وارڈوں کا دورہ کریں گے تاکہ ضروری خدمات کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے اور لوگوں سے رائے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے آگاہی کے علاوہ اس کا مقصد عوام سے رائے حاصل کرنا ہے۔ DC Budgam starts ward level visits of ULBs

صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ، گائے کا گوبر اور دیگر فضلہ سڑک کے کنارے پھینکنے سے گریز کریں اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے یہ روکا جاسکے۔ ڈی سی کے ساتھ مختلف ضلعی افسران، وارڈ ممبران، مقامی معززین اور بزرگ شہری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Budgam My Town My Pride : بڈگام کی سبھی میونسپل کمیٹیز میں مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.