ETV Bharat / state

Schemes under Mission Youth ڈی سی بڈگام کی صدارت میں جائزہ میٹنگ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 9:54 PM IST

dc-budgam-reviews-the-schemes-under-mission-youth
ڈی سی بڈگام کی صدارت میں جائزہ میٹنگ منعقد

بڈگام میں مشن یوتھ کے تحت اسکیموں کی پیش رفت کا خصوصی جائزہ اجلاس ڈی سی بڈگام کی صدرات میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اسکل ڈویلپمنٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ڈی سی بڈگام کی صدارت میں جائزہ میٹنگ منعقد

بڈگام: ضلع بڈگام کے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں جمعہ کے روز مشن یوتھ اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کئی گئی۔اس میٹنگ میں مہمان خصوصی ڈی سی بڈگام اکشے لبرو تھے، جنہوں نے مشن یوتھ پروگرام کے تحت ممکن اور تیجسوانی اسکیموں کے مختلف استفادہ کنندگان کے کیسوں کی موقع پر ہی منظوری دی۔
انہوں نے ضلع کے نوجوانوں کو ہنر مندانہ تربیت دینے پر زور دیا تاکہ وہ مختلف تجارتوں کی مہارت اور تربیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام لائن ڈپارٹمنٹ ایک جامع اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ چارٹ تیار کریں جس میں مختلف کورسز کی ٹریننگ پر مکمل وضاحت کی جائے۔

انہوں نے بی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ دیہی علاقوں میں مقامی نوجوانوں کی پہلے تو نشاندہی کریں اور پھر دیگر لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ وہ فہرست شئیر کریں اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کے پاس بھی جمع کرائیں۔ڈی سی نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے ان کی مناسب ہینڈ ہولڈنگ کے لیے ممکنہ اور موزوں تجارت فراہم کرنا ضروری ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ ہنر مند تربیت نوجوانوں کو مینوفیکچرنگ اور سروس دونوں شعبوں میں کافی مواقع فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: DC Budgam ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس میٹنگ میں ڈی سی کے علاوہ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ رفیق احمد، پرنسپل آئی ٹی آئی، ڈی ایس اینڈ ای او، ڈی ڈی ایمپلائمنٹ، سی ایم او، اے سی پی، ڈی آئی او، ڈسٹرکٹ ہیڈ جے کے ای ڈی آئی، کے وی کے، آر ایل ایم، تمام بی ڈی اوز، ہینڈی کرافٹ ہینڈ لوم کے افسران اور مختلف عہدیداروں کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.