ETV Bharat / state

DC Budgam ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 5:33 PM IST

Etv Bharatڈی سی بڈگام نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Etv Bharatڈی سی بڈگام نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف، پکھر پورہ اور بادی پورہ کے علاقوں میں زلوسہ، کامزی پورہ، کنیگام اور بادی پورہ ڈبلیو ایس ایس پر تیزی سے کام کی تکمیل پر زور دیا گیا۔ Chadora Jal Jeevan Mission

ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بڈگام: مرکز کے زیرِ انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے، ضلع کے سب ڈویزن چاڈورہ میں جل جیون مشن کے مختلف جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چرار شریف، پکھر پورہ اور بادی پورہ کا وسیع دورہ کیا۔


ڈی سی نے مختلف جاری جے جے ایم پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کا معائنہ کیا اور چرار شریف اور پکھر پورہ علاقوں میں زلوسا ڈبلیو ایس ایس، کامزی پورہ، کانیگام ڈبلیو ایس ایس اور بدی پورہ ڈبلیو ایس ایس کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔


انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی، کہ وہ تینوں پراجیکٹس پر فلٹریشن پلانٹس، ایس آرز اور دیگر متعلقہ کاموں کی تیزی سے تعمیر کو یقینی بنانے، کام کی رفتار کو تیز کرنے کو کہا، تاکہ تمام مطلوبہ دیہاتوں کو پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔


انہوں نے زور دے کر کہا کہ جے جے ایم کے تمام پروجیکٹوں پر کام بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے، تاکہ عام لوگوں کی سہولت کے لیے ان کا بروقت استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جے جے ایم کے مختلف منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، جو ضلع کے بہت سے دیہاتوں کو مناسب نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Budgam district ضلع بڈگام میں پی سی پی جی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا

وہ مزید کہتے ہیں کہ جے جے ایم کے تحت تمام موجودہ پانی کے وسائل کو مقامی سطح پر استعمال کیا جائے گا، تاکہ دیہی علاقوں میں تمام گھرانوں کو پینے کے پانی کی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔ ڈی سی کے ہمراہ ایس ڈی ایم چاڈورہ، مختلف انجینئرنگ ونگ کے ایگزیکٹو انجینئر، تحصیل دار اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.