ETV Bharat / state

Chinar Plantation Drive ڈی سی بڈگام نے چنار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 8:55 PM IST

ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بڈگام کے بہشت زہرہ پارک میں "چنار ڈے" منانے کے لیے چنار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بہتر سبزہ زار اور محفوظ ماحول کے لیے ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ چنار کے پودے لگائیں جائیں-

شجرکاری مہم کا افتتاح
شجرکاری مہم کا افتتاح

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بڈگام کے بہشت زہرہ پارک میں "چنار ڈے" منانے کے لیے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم کا اہتمام محکمہ فلوریکلچر بڈگام کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈی سی نے مہم میں حصہ لیا اور پارک میں چنار کے پودے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بہتر سبزہ زار اور محفوظ ماحول کے لیے ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ چنار کے پودے لگائیں جائیے۔ گرین کور کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے پبلک پارکوں، باغات اور سکولوں میں چنار کے درخت لگانے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ چنار کے اس قیمتی پودوںکی حفاظت کی جاسکے، ڈی ڈی سی ایس ایف حامد نے متعلقہ لوگوں سے کہا کہ وہ چنار کے پودوں کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کریں جو ہمارے ماحولیاتی فوائد کے لیے ضروری ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر بڈگام نے بتایا کہ اس سال ضلع بھر میں 700 چنار کے درخت لگائے جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ شجر کاری مہم ضلع کے اسکولوں، کالجوں اور دیگر سرکاری اداروں میں جاری رہے گی تاکہ زیادہ سے سے زیادہ چنار لگائے جائیں، جس سے ہمارے ماحول کی بہتر طورپر حفاظت ہوسکے۔

مزیدن پڑھیں:اونتی پورہ میں شجرکاری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.