ETV Bharat / state

DC Budgam Chairs Public Darba: ڈی سی بڈگام نے کھاگ علاقے کے پوشکر میں عوامی دربار کا اہتمام کیا

author img

By

Published : May 26, 2022, 11:41 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے بیروہ علاقے کے پوشکر پنچائیت حلقہ بلاک کھاگ میں بلاک دوس کے سلسلے میں ایک عوامی دربار انعقاد کیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی اور اپنے مشکلات، مسائل کو ڈی سی کے سامنے رکھے۔ Public Darbar at Poshkar, Khag

ڈی سی بڈگام نے کھاگ علاقے کے پوشکر میں عوامی دربار کا اہتمام کیا
ڈی سی بڈگام نے کھاگ علاقے کے پوشکر میں عوامی دربار کا اہتمام کیا


یو ٹی جموں و کشمیر کے تمام بلاکس میں عوامی رابطے کے پروگرام سے متعلق حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے شروع کردہ انوکھے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج کھاگ علاقے کے پوشکر میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا، جس میں بلاک کھاگ کے مختلف گاؤں سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔ موقع پر عوام نے مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران اور ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی اور اپنے گاؤں میں درپیش تمام مسائل ان کے سامنے رکھے جبکہ ان کو جلد از جلد پورا کرنے کی گزارش کی گئی۔DC Budgam Chairs public darbar

عوام کے ان وفود نے ڈی سی بڈگام سے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی گزارش کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے سڑکوں پر میکڈم بچھانے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھنے اور اس پر فوری کاروائی کرنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ ایل ٹی اور ایچ ٹی لائن میں بہتری اور کھیل کے میدانوں کی ترقی وغیرہ کا بھی لوگوں نے اس موقع پر ذکر کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ جب متعلقہ علاقوں اور دیہات کی تعمیر و ترقی سے متعلق منصوبے، اسکیمیں بنائیں جائے یا منصوبہ بند ہوں تو وہ ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا کردار ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی راج نظام کے متعارف ہونے اور لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کا انتخاب ہونا تعمیر و ترقی کے لئے ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ وہ انتظامیہ اور عام لوگوں کے مابین ایک پل کا کام کریں گے۔ Public Darbar at Poshkar, Khag


ڈی سی بڈگام نے تمام لوگوں کے نمائندوں اور افراد کو یقین دلایا کہ آج کے روز جو بھی معاملات زیرِ غور لائے ہیں ان کو ہم نے اندراج کرایا ہے اور ان کا جلد ہی سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا۔ وہی کچھ معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام رسائی پروگرام آئندہ مدت کے لیے نتیجہ خیز اور ترقی پسند اقدام ثابت ہونگے۔ ان پروگراموں کے ذریعے عام لوگوں کو ان کی پریشانیوں اور شکایات کو اندراج کرنے کے لیے قافی وقت مل جاتا ہے جو دوسرے حالات میں بہت زیادہ وقت اور غیرضروری رکاوٹیں کھاتے ہیں۔

ڈی سی بڈگام نے یہاں پر قائم این ٹی پی ایچ سی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس میں خالی آسامیوں کو جلدی پر کرنے کی ہدایت دی۔ دن بھر چلنے والے اس پروگرام میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ ایس ڈی ایم بیروہ ،ڈی ڈی سی بڈگام،سی ایم او بڈگام ، سی ای او بڈگام، ایس ڈی پی او ماگام، تمام ایگزینس، تحصیلدار کھاگ،بی ایم او کھاگ اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔


یہ بھی پڑھیں : Budgam Jal Jeewan Mission: بڈگام میں جل جیون مشن کے حوالے سے جائزہ میٹنگ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.