ETV Bharat / state

DC Budgam Chairs Block Diwas زیرالتوا ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:42 PM IST

زیر التوا ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
زیر التوا ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی سی بڈگام کی زیر صدارت بلاک خانصاحب کے پنچایت حلقہ آریگام میں بلاک دیوس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

زیر التوا ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خانصاحب علاقے کے پنچایت حلقہ آریگام میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر پارنیوا اور خانصاحب کے ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی آریگام، پی آر آئی ممبران اور آریگام، فریسٹاور، کیچ، ندی پورہ، بگرو اور دیگر ملحقہ دیہات کے نوجوانوں کے وفود نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔

ڈی سی نے عوام کے مسائل سننے کے بعد سبھی حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی سی نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ کشادگی، ڈرینیج، پانی کی نکاسی لوگوں کو فراہم کیے جانے والے پینے کے صاف پانی، صحت عامہ، ویٹنری، بجلی سمیت عوام کو فراہم کی جا رہی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے زراعت، ہارٹیکلچرس وغیرہ کے حوالہ سے بھی معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے بلاک دیوس میں شریک مختلف محکمہ جات کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں جاری سبھی ترقیاتی پروجیکٹس پر جاری کام کو تیز کریں اور مقامی لوگوں کو بہتر رابطہ فراہم کرنے کے لیے آریگام-ہسگنڈ روڑ پروجیکٹ اور شالینار پل پروجیکٹ سمیت دیگر پروجیکٹس کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی بھی تلقین کی۔ ’’ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘‘ پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے عوام کی بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے نئے سینڈ فلٹریشن پلانٹ آریگام کی پائپ لائن اور دیگر زیر التوا کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مزید پڑھیں: Mega Block Diwas in Budgam ڈی سی بڈگام کا مختلف دیہاتوں کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.