ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 8:48 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار Drug Peddler arrested in Budgam کرکے اس کی تحویل سے منشیات سمیت نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Drug Peddler arrested in Budgam
Drug Peddler arrested in Budgam

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے اچھگام علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی ٹیم نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے دیکھ کر اسے رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق وہ فرار ہونے لگا تاہم پولیس نے اس کا تعاقب کرکے اسے حراست Budgam police Arrested Drug Peddler میں لے لیا۔

بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

بڈگام پولیس Budgam police کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص کی تلاشی کے دوران قریب 300 گرام وزنی منشیات اور گیارہ ہزار 300 روپے برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کو مکئی کے چھلکوں اور پتوں سے ڈھک کر چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔

بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت محمد شفیع مونچی ولد نذیر احمد مونچی ساکن اچھگام، بڈگام کے طور پر کی ہے۔

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر 43/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

بڈگام پولیس نے منشیات کا قلع قمع Kashmir Drug Menace کرنے میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔ انہوں نے منشیات کے کاروبار سے متعلق کسی بھی معلومات کو فوری طور پر انتظامیہ یا پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.