ETV Bharat / state

Budgam Road Accident بڈگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

author img

By

Published : May 30, 2023, 12:59 PM IST

بڈگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
بڈگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بائک سوار کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بائک اور ٹپر کے درمیان ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ Bike and Tipper collision in Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ٹپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوگئی جب کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں ایک نالے سے ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ موٹر سائیکل سوار کو نازک حالت میں ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت اشفاق مجید ساکن پائمس بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں منگل کی صبح ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے یہ لاش ایک ایک نالے کے قریب پائی اور فوری طور پر اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Kathua کٹھوعہ سڑک حادثے میں 11 مسافر زخمی

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ محمد امین ڈار ساکن تھجی وار اچھ کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح مبینہ طور ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں پنزگام ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو نازک حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمی کی شناخت شکیل احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن نائینہ بٹہ پورہ پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔ دریں اثنا ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.