ETV Bharat / state

Bribery Case In Budgam کھاگ بڈگام میں رشوت لیتے ہوئے سینئر اسسٹنٹ گرفتار

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 5:58 PM IST

acb-arrests-sr-assistant-in-khag-budgam-while-taking-bribe
کھاگ بڈگام میں رشوت لیتے ہوئے سینئر اسسٹنٹ گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے بڈگام کے تحصیل آفس کھاگ میں تعینات سینئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار سینئر اسسٹنٹ کی شناخت فیاض احمد شورا کے بطور ہوئی ہے۔

بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل آفس کھاگ میں اے سی بی نے تعینات سینئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سائل نے اینٹی کرپشن بیورومیں سینئر اسسٹنٹ/ انچارج تحصیل آفس کھاگ فیاض احمد شورا کے خلاف تحریری طورپر شکایت درج کی کہ تحصیلدار کی عدالت میں جائیداد کے تنازعہ کے معاملے کی شنوائی کی خاطر مذکورہ آفیسر نے رشوت کا تقاضہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے تحریری شکایت میں بتایا کہ اس کے اپنے چچا کے ساتھ اراضی معاملے پر تنازعہ چل رہا ہے اور معاملہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس تحصیلدار کھاگ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ملزم سینئر اسسٹنٹ کیس کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے اور مقدمے کی جلد از جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تاہم ملزم نےا س کے لئے پانچ ہزار روپیہ رشوت طلب کی۔

اے سی بی نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے رشوت خور ملازم کو پکڑنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 14کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Bribe case in Ganderbal گاندربل میں سرپنچ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران سرکاری ملازم کو سائل سے دو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔ملزم کی شناخت سینئر اسسٹنٹ فیاض احمد شورا ولد علاو الدین شورا ساکن حسن آباد بیورو کے بطور ہوئی ہے۔اے سی بی نے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.