ETV Bharat / state

گیا: نوے برس کے ناوک حمزہ پوری نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 5:34 PM IST

گیا میں پنچایت الیکشن کے چھٹے مرحلے میں نوجوانوں کے ساتھ عمر رسیدہ افراد بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ شیرگھاٹی سب ڈویژن کے آمس بلاک کے اردو پردہ گرلز اسکول بوتھ پر بہار کے معروف ادیب و شاعر ناوک حمزہ پوری ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

نوے برس کے ناوک حمزہ پوری نے حق رائے دہی کا استعمال کیا
نوے برس کے ناوک حمزہ پوری نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

ریاست بہار کے ضلع گیا کے تین بلاکس میں دو پہر تین بجے تک پچاس فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔ ووٹنگ کے دوران مسلم ووٹرز نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس دوران بہار کے نوے برس کے معروف ادیب و شاعر ناوک حمزہ پوری نے اردو پردہ گرلز اسکول پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔


گیا میں پنچایت الیکشن کے چھٹے مرحلے میں جہاں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کی ہے۔ وہیں عمر رسیدہ افراد بھی اس سے پیچھے نہیں رہے۔ شیر گھاٹی سب ڈویژن کے آمس بلاک کے اردو پردہ گرلز اسکول بوتھ پر بہار کے معروف ادیب و شاعر اور دو سو کتابوں کے مصنف ناوک حمزہ پوری ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

نوے برس کے ناوک حمزہ پوری نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

ناوک حمزہ پوری نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔ نوے برس کی عمر میں بھی ناوک حمزہ پوری سماجی کاموں میں معاونت کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود وہ اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گیا: مسلم محلے کے پِنک بوتھ پر انتظامات ندارد


اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زمانہ میں ووٹنگ کافی پرسکون اور عزت کے ساتھ ہوتی تھی۔ آج حالات مختلف ہیں۔ امیدوار اتنے ہوتے ہیں کہ اچھے برے کا فرق کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

فرضی ووٹنگ پر انہوں نے کہا کہ یہ ہر دور سے ہوتی آرہی ہے، تاہم آج اس کا طریقہ بدل گیا ہے۔ ایمانداری کے ساتھ سب کو کام کرنا چاہیے۔ الیکشن کسی بھی عہدے کے لیے ہو اپنے حق کا استعمال ہر حال میں کرنا چاہیے کیونکہ اچھے امیدوار کا انتخاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.