ETV Bharat / state

گیا : لڑکی کے قتل معاملے میں دو ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 9:40 PM IST

لڑکی کے قتل معاملے میں دو ملزمین گرفتار

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد نابالغ لڑکی کے قتل معاملے میں دو ملزمین گرفتار ہوچکے ہیں۔ پولیس نے پورے معاملے کی تحقیق کے بعد ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ علاقے میں ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال اور قتل معاملے کی تحقیقات کیلئے تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی ٹیم نے جمعہ کو دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

لڑکی کے قتل معاملے میں دو ملزمین گرفتار

ایس ایس پی راجیومشرا کی قیادت میں بنی ایس آئی ٹی نے معاملے کا بھی انکشاف کرنے کادعوی کیا ہے۔اس واردات میں پانچ افراد کے ملوث ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ ابھی دو ملزمین کی گرفتاری ہوئی ہے اور بقیہ تین کی شناخت ہو چکی ہے، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کرنے کا دعوی پولیس کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق اس معاملے کو لیکر مختلف مقامات پر چھاپے ماری بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ گزشتہ نو دسمبر کو یہ واردات پیش آئی تھی۔ نابالغ لڑکی کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔ حالانکہ پہلے پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی سے انکار کیا تھا۔تاہم اب ایس ایس پی راجیومشرا نے کہا ہے کہ ثبوتوں کے مطابق جنسی زیادتی کی دفعات بھی ملزموں پر لگائے گئے ہیں۔

ایس ایس پی راجیومشرا کے مطابق لڑکی کے ساتھ یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب وہ گھر سے باہر حاجت کے لیے گئی تھی۔اس قتل میں ملوث تمام ملزم لڑکی کے گھر کے ارد گرد کے ہی رہنے والے ہیں۔پولیس نے جن دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے وہ دونوں ملزم نابالغ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کی کوشش ہوئی تھی لیکن لڑکی نے جب مخالفت کیا تو اسکا قتل کردیا گیا. بقیہ ملزمین پورے کنبہ کے ساتھ راہ فرار اختیار کر لیا ہے تاہم پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کریگی۔


واضح رہے کہ قتل کے بعد معاملہ سرخیوں میں رہا ہے۔ روزانہ کسی نہ کسی پارٹی کے رہنما اس معاملے پر پولیس کی کارکردگی اور کاروائی پر سوال کھڑے کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.