ETV Bharat / state

Umesh Singh Slams Sushil Modi سشیل مودی کرناٹک کی شکست سے صدمے میں، امیش سنگھ کشواہا

author img

By

Published : May 16, 2023, 8:10 AM IST

جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے سشیل کمار مودی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کے بعد سشیل مودی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اس لیے وہ الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔ Umesh Singh Kushwaha Criticize Sushil Modi

سشیل مودی کرناٹک کی شکست سے صدمے میں، امیش سنگھ کشواہا
سشیل مودی کرناٹک کی شکست سے صدمے میں، امیش سنگھ کشواہا

پٹنہ: بہار جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست نے سشیل مودی جی کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے اور اسی وجہ سے وہ مایوسی میں مسلسل الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔ ریاستی صدر نے کہا کہ کرناٹک کے عوام کے مینڈیٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ان کے پاپ کا گھڑا اب ہر طرف سے پھٹنے لگا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے وقت تک بی جے پی چاروں خانے چت ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں بی جے پی کے خلاف ماحول ہے۔ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر طبقہ تکلیف میں ہے اور خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔

کرناٹک میں بی جے پی مخالف مینڈیٹ نے ملک کی سیاست کو ایک نئی سمت دی ہے، جو اپوزیشن اتحاد کی مہم کو تقویت کے ساتھ ساتھ مثبت رفتار بھی فراہم کرے گی۔ بی جے پی کو اقتدار کھونے کا احساس ابھی سے ہونے لگا ہے، اسی لیے ان کے لیڈران اپنی مایوسی اور خوف چھپانے کے لیے میڈیا کے سامنے غیر ضروری بیانات دے رہے ہیں۔ ریاستی صدر نے کہا کہ کرناٹک صرف ایک جھانکی ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ عوام بھارت کو کو بی جے پی سے پاک بنانے کے لیے اپنا من بنا چکی ہے۔ مذہبی اور فرقہ وارانہ مسائل میں الجھا کر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش اب کامیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Kushwaha Slams Modi Government بیان بازی اور یقین دہانی کے علاوہ بی جے پی کچھ نہیں کر رہی، کشواہا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.