ETV Bharat / state

Seminar on Usman Ghani in Patna مجاہد آزادی و صحافی مولانا عثمان غنی پر 13 اکتوبر کو سمینار

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 2:10 PM IST

پٹنہ میں آئندہ 13 اکتوبر 2022 بروز جمعرات بوقت دس بجے دن مجلہ امارت و نقیب کے سابق مدیر سابق مفتی اور ناظم مولانا محمد عثمان غنی کی حیات وخدمات پر ایک سمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سمینار کا مقصد نئی نسل کو اپنے اکابرین کی خدمات سے واقف کرانا ہے تاکہ زمانہ انہیں بھول نہ جائے۔ Seminar on Mujahid Azadi and journalist Maulana Usman Ghani

امارت شرعیہ کے زیر اہتمام مجاہد آزادی و صحافی مولانا عثمان غنی پر سمینار 13 اکتوبر کو
امارت شرعیہ کے زیر اہتمام مجاہد آزادی و صحافی مولانا عثمان غنی پر سمینار 13 اکتوبر کو

پٹنہ: امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے زیر اہتمام آئندہ 13 اکتوبر 2022 بروز جمعرات بوقت دس بجے دن ’’مجلہ امارت ونقیب‘‘ کے سابق مدیر سابق مفتی اور ناظم مولانا محمد عثمان غنی کی حیات وخدمات پر ایک سمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ سمینار مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ وسجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی صدارت اور نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی کی باوقار موجودگی میں المعہد العالی امارت شرعیہ کے سیمینار ہال (قاعۃ المحاضرات) میں منعقد ہو گا۔ اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر یہ تاریخی سمینار عظیم صحافی کے احوال وآثار نیز خدمات پر وقیع خراج عقیدت ہوگا۔ سمینار میں بہار کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مندوبین اور مقالہ نگار اپنا قیمتی مقالہ پیش کریں گے۔ Seminar on Mujahid Azadi and journalist Maulana Usman Ghani organized by Emirates Sharia on October 13

امارت شرعیہ کے زیر اہتمام مجاہد آزادی و صحافی مولانا عثمان غنی پر سمینار 13 اکتوبر کو

یہ بھی پڑھیں:

پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے سمینار کے کنوینر و امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ سمینار کی تیاریاں جاری ہیں، مقالہ نگاروں کے مقالات آ رہے ہیں، جن حضرات سے مقالہ لکھنے کی درخواست کی گئی تھی اور وہ تاریخ کے مقرر ہونے کا انتظار کر رہے تھے، ان کے انتظار کی گھڑی اب ختم ہو گئی ہے، جلد از جلد وہ اپنے مقالہ کو مکمل کرکے امارت شرعیہ کے پتہ پر ارسال کر دیں، تاکہ اس باوقار اور تاریخی سمینار میں ان کے مقالہ سے استفادہ کیا جا سکے۔ Usman Ghani Seminar IN Patna

مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ سمینار کا مقصد نئی نسل کو اپنے اکابرین کی خدمات سے واقف کرانا ہے تاکہ زمانہ انہیں بھول نہ جائے. حدیثوں میں بھی آیا ہے کہ اپنے محسنوں کی خدمات کو یاد کرو تاکہ لوگ اس سے سبق حاصل کریں، مولانا عثمان غنی جید صحافی کے ساتھ عظیم مجاہد آزادی بھی تھے. نقیب کے لئے لکھے گئے اداریہ آج بھی قابل مطالعہ ہیں جس سے نئی نسل بہت کچھ سیکھ سکتی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.