ETV Bharat / state

بھاگلپور میں سمسیا نوارن سمیتی کے ذریعہ کورونا ویکسین کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 12:51 PM IST

بھاگلپور کی سماجی تنظیم سمسیا نوارن سمیتی نے کورونا ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ یہ سماجی تنظیم ہفتہ میں ایک بار شہر کے مختلف علاقوں میں باری باری سے ویکسینیشن کیمپ لگارہی ہے۔

بھاگلپور میں سمسیا نوارن سمیتی کے ذریعہ کورونا ویکسین کیمپ کا انعقاد
بھاگلپور میں سمسیا نوارن سمیتی کے ذریعہ کورونا ویکسین کیمپ کا انعقاد

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کی سماجی تنظیم سمسیا نوارن سمیتی نے کورونا ٹیکہ کاری کے لیے ہفتہ واری پروگرام شروع کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا سے نجات کا واحد راستہ ٹیکہ کاری ہے اور اس کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی پیش پیش ہیں، اسی سلسلے میں سماجی تنظیم سمسیا نوارن سمیتی نے بھی لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن مہم کی شروعات کی ہے۔

بھاگلپور میں سمسیا نوارن سمیتی کے ذریعہ کورونا ویکسین کیمپ کا انعقاد

یہ سماجی تنظیم ہفتہ میں ایک بار شہر کے مختلف علاقوں میں باری باری سے ویکسینیشن کیمپ لگا رہی ہے۔ تنظیم کے صدر تقی احمد جاوید بتاتے ہیں کہ ان کی تنظیم کے تحت اب تک ہزاروں لوگوں کو ٹیکہ لگوایا جاچکا ہے۔ کورونا ویکسین کے حوالے سے لوگوں میں پہلے غلط فہمیاں پائی جارہی تھی لیکن اب دھیرے دھیرے لوگوں کا خدشہ دور ہورہا ہے اور وہ بلا خوف ٹیکہ لے رہے ہیں۔ پورے بہار میں بھاگلپور ویکسینیشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 27,254 نئے کیسز، 219 اموات درج

سمسیا نوارن سمیتی نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکہ لگوائیں، تاکہ کورونا وبا کو شکست دی جاسکے۔ کیونکہ کورونا کی وجہ سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے، اس سے قبل ٹیکہ کاری کیمپ کا افتتاح چھپرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.