ETV Bharat / state

Bihar Ram Navami Violence رام نومی پر بہار میں ہوئے فسادات حکومت کی نااہلی اور پولس کی لاپرواہی کا نتیجہ، اخترالایمان

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 3:57 PM IST

اخترالایمان
اخترالایمان

کن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ رام نومی کے اختتامی جلوس کے دوران بہار کے سہسرام اور نالندہ میں فرقہ وارانہ تشدد کا جو واقعہ پیش آیا ہے وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ بہار کے پیشانی پر پھر سے ایک بدنما داغ ہے، یہ سراسر پولس کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے کہ اب تک تشدد پھیلانے والوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اخترالایمان

گزشتہ کل رام نومی کے موقع پر بہار کے سہسرام اور نالندہ میں جس طرح سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا کہ ایک طبقہ کے لوگ دوسرے طبقہ پر سنگ باری اور گولی باری کر رہے ہیں وہ بھی پولس کی موجودگی میں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے، حالانکہ اس میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، مذکورہ واقعات کے بعد حکومت کی نااہلی ایک بار پھر سے ثابت ہو گئی ہے. جبکہ اس پورے معاملے میں بہار پولس کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ منصفانہ جانچ کراکر جو بھی قصور ہیں ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے.

مذکورہ باتیں ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں سے کہی. انہوں نے کہا کہ رام نومی کے اختتامی جلوس کے دوران بہار کے سہسرام اور نالندہ میں فرقہ وارانہ تشدد کا جو واقعہ پیش آیا ہے وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ بہار کے پیشانی پر پھر سے ایک بدنما داغ ہے، یہ سراسر پولس کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے کہ اب تک تشدد پھیلانے والوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور خود کو اقلیتوں کا مسیحا کہے جانے والی حکومت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اتنے بڑے فساد پر اب تک نہ وزیر اعلیٰ محترم نے لب کشائی کی ہے اور نہ نائب وزیر اعلیٰ اس کی مذمت کی ہے۔


اخترالایمان نے کہا کہ دراصل اس طرح کے فساد کرائے جا رہے ہیں کیونکہ انتخاب سامنے ہیں، اس میں دونوں این ڈی اے اتحاد اور عظیم اتحاد کے لوگ شامل ہیں اور دونوں کا مقصد ووٹ ہے۔ بھاجپا مسلمانوں کو نشانہ بنا کر اکثریتی فرقہ کو خوش رکھنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عظیم اتحاد کے اس پر کارروائی نہ کر کے اقلیتوں کو اپنی طرف رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں. اس لئے میری دنوں اتحاد کے لوگوں سے اپیل ہے کہ خدا کے واسطے اپنی سیاست کے لئے مسلمانوں کو بلی کا بکرہ نہ بنائیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بہار میں اقلیتوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر عظیم اتحاد کے لوگ یاد رکھیں ایسا کبھی نہیں ہو سکتا، اس لئے اس واقعہ میں جو لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں حکومت اسے فوری طور پر مالی مدد کرے۔

مزید پڑھیں:Bihar Ram Navami Violence نالندہ اور ساسارام میں تشدد کے بعد حالات پُرامن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.