ETV Bharat / state

Peace Mahotsav In Gaya گیا میں چار روزہ شانتی مہوتسو کی تمام تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 11:02 AM IST

گیا میں کل جمعرات سے شروع ہونے والے چار روزہ شانتی مہوتسو کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس مہوتسو میں مشہور دانشوران، مذہبی رہنماوٴں سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ پیس مہوتسو کی تقریب سے امن فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا جائے گا۔ Peace Mahotsav In Gaya

گیا میں چارروزہ پیس مہوتسو کی تمام تیاریاں مکمل
گیا میں چارروزہ پیس مہوتسو کی تمام تیاریاں مکمل

گیا میں چارروزہ پیس مہوتسو کی تمام تیاریاں مکمل

گیا: ریاست ہہار کے ضلع گیا کی سرزمیں امن اور عدم تشدد کی سرزمین کے طور پر جانی جاتی ہے حالانکہ گذشتہ چند برسوں کے دوران یہاں کی امن کی فضا کو مکدر کرنے کی کوشش سماج دشمن عناصر کی جانب سے کی جاتی رہی ہے۔ تاہم یہاں کے باشندوں کی جانب سے سماج دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے کبھی کوئی بڑا معاملہ پیش نہیں آیا۔

ایک بار پھر گیا میں سبھی مذہب کے لوگوں کے ذریعے امن بھلائی نجات فرقہ ورانہ ہم آہنگی بھائی چارہ اور عدم تشدد کی آواز گونجے گی۔ یہاں گیا شہر میں چار روزہ شانتی مہوتسو کا انعقاد ہونا ہے جس میں عالمی سطح کے اسکالرز کی شرکت ہورہی ہے۔ مہمان خصوصی کے طور پر وزیراعلی نتیش کمار کا بھی نام ہے۔حالانکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آنے کی اطلاع گیا انتظامیہ سطح سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان مہمانوں کی بھی آمد غیرمتوقع ہے جو بیرون ممالک سے آنے والے تھے جن کے تعلق سے پیس مہوتسو کمیٹی کی جانب سے تشہیر کی گئی تھی۔اس میں اہم نام معروف اسلامی اسکالر بلال فلپس کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:JDU Slams BJP بی جے پی پارلیمانی وقار کو مجروح کر رہی ہے، جے ڈی یو

اس کے علاوہ مہمانوں کی فہرست میں ملک کے اسکالروں اور مذہبی رہنماؤں میں مولانا محمود مدنی ، شری روی شنکر سمیت کئی رہنماؤں کا نام قابل ذکر ہے جنکی آمد پر تذبذب برقرار ہے۔ اس پروگرام میں جنکی آمد یقینی ہے ان میں سناتن مذہب سے اچاریہ گوسوامی ، سنپرنانند ، پنڈدت راماچاریہ ، بودھ مذہب سے وین پی سولی ، پرگیادیپ ، اسلام سے حضرت نصیرالدین چشتی ، اطہرخان ، اعجاز احمد عالم ، ، جین سے لوکیش منی ، سکھ سے سردار پرمپال سنگھ ، سردار سورج سنگھ وغیرہ کے علاوہ دوسرے مذہب کے نمائندوں کی شرکت ہوگی ۔

چار روزہ ہوگا پروگرام
پیس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے بینرتلے چار روزہ پیس مہوتسو ہوگا۔سولہ مارچ سے شروع ہوکر پروگرام کا اختتام انیس مارچ کو ہوگا پہلے دن پیس مارچ ہوگا جس میں انتظامیہ کے افسران سمیت اسکولی طلبا شامل ہونگے جبکہ دوسرے دن سترہ مارچ کو امن کانفرنس ہوگی اٹھارہ مارچ کو قومی سطح کا مشاعرہ ہوگا جبکہ انیس مارچ کو باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا مقابلہ ہوگا اس میں قومی سطح کے کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.