ETV Bharat / state

Poisonous MDM Case بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کو این ایچ آر سی کا نوٹس

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 1:09 PM IST

بہار کے سی ایس عامر سبحانی کو این ایچ آر سی کا نوٹس
بہار کے سی ایس عامر سبحانی کو این ایچ آر سی کا نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن نے بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کو نوٹس بھیجا ہے۔ کمیشن نے یہ نوٹس مغربی چمپارن ضلع میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں کے بیمار ہونے کے معاملے میں بھیجا ہے۔ این ایچ اے سی نے کہا ہے کہ یہ بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے، جس میں افسران کی لاپرواہی کھل کر سامنے آئی ہے۔ NHRC notice to bihar cs Amir Subhani

پٹنہ: قومی انسانی حقوق کمیشن نے بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں مڈ ڈے میل کھانے سے 150 بچوں کے بیمار ہونے کے معاملے میں کارروائی کی ہے، کمیشن نے بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کو نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں افسران کی طرف سے کوتاہی ہوئی ہے۔ اس لیے سرکاری کمیشن کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی معلومات دیں۔ کمیشن نے اس کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ کمیشن نے میڈیا میں شائع خبروں کی بنیاد پر چیف سکریٹری کو یہ نوٹس بھیجا ہے اور اس کا حوالہ بھی دیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اگر یہ رپورٹس درست ہیں تو یہ بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ جس میں افسران کی لاپرواہی کھل کر سامنے آئی ہے۔ کھانا غلط طریقے سے تیار کر کے بچوں کو دیا گیا۔ اسکول حکام کی جانب سے معائنہ میں بھی کوتاہی ہوئی ہے۔

  • NHRC notice to the Chief Secretary, Government of Bihar over the reported illness of about 150 children after consuming Mid-Day-Meal at a government school in West Champaran.

    Details: https://t.co/rD3AiR5h5T@ANI @PTI_News @PIB_India

    — NHRC India (@India_NHRC) June 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔ کمیشن نے بہار کے چیف سکریٹری سے پوچھا ہے کہ اس واقعہ کے قصورواروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔ حکومت نے ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کی جانب سے حکومتی ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Mid-Day Meal in Gaya گیا میں مڈڈے میل سے بیمار پڑے طالبات کی حالت مستحکم

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ جمعرات کو بگہا کے ناروال بروال پنچایت میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول بروال میں مڈ ڈے میل کھانے سے 150 بچے بیمار ہو گئے تھے۔ جن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں میں معمولی فوڈ پوائزننگ کی شکایت تھی۔ واقعہ کے بعد بچوں کے والدین نے اسکول میں ہنگامہ کھڑا کردیا اور مطالبہ کیا کہ این جی او سے کھانا پکا کر اسکول میں نہ لایا جائے بلکہ اسکول کے اندر ہی بچوں کے لیے کھانا بنایا جائے۔ اس معاملے کی تحقیقات مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.