ETV Bharat / state

گیا: مغوی شہباز خان کو نکسلیوں نے کیا رہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 12:29 PM IST

1
1

گیا میں اغوا کیے گئے مسلم کاروباری شہباز خان کو نکسلیوں نے چار روز بعد رہا کر دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کی کوششوں کے وجہ سے ہی شہباز خان کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

گیا (بہار): ریاست بہار کے گیا ضلع میں نکسلیوں کی جانب سے اغوا کیے گئے شہباز خان کو نکسلیوں نے رہا کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نو بجے کے قریب نکسلیوں نے شہباز خان کو ضلع کے بانکے بازار تھانہ حلقہ میں واقع بانکے بازار دھام کے پاس لاکر چھوڑا ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے دعویٰ کہ ضلع پولیس، ایس ٹی ایف اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کوششوں سے پولیس کو یہ کامیابی ملی ہے۔ حالانکہ پولیس کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ شہباز خان کی بازیابی کیسے ممکن ہوئی ہے!

مغوی شہباز خان
مغوی شہباز خان

جس شیل کمپنی میں شہباز خان کام کرتے ہیں اسکے انجینئر امریندر اور انیل کے مطابق شام کو آٹھ بجے کے بعد نکسلی شہباز کو بانکے بازار دھام کے پاس چھوڑ کر چلے گئے۔ شہباز کی آمد کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ شہباز کو پولیس اپنے ساتھ بانکے بازار تھانہ لے گئی ہے جہاں پر ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے۔ انجینئر امرندر کمار کے مطابق کمپنی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے انجینیئر انیل کمار بانکے بازار میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ شام آٹھ بجے کے بعد شہباز سیدھے انیل کے کرائے کے مکان پر پہنچا جسے دیکھ کر انیل پہلے حیران رہ گیا۔ انیل نے جب شہباز سے اچانک آمد کے حوالہ سے بات چیت کی تو اسنے بتایا کہ نکسلی اسے بانکے بازار دھام چھوڑ کر چلے گئے تھے جہاں سے وہ سیدھے اُن تک پہنچا ہے۔

گیا پولیس شہباز کو اپنے ساتھ لے کر تھانہ گئی ہے اور اغوا کے تعلق سے پوری تفصیل حاصل کر رہی ہے۔ وہیں شیل کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیلندر سنگھ نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دنوں سے کمپنی کے تمام اہل کار پریشان تھے اور ہمیں یہ فکر لاحق تھی کہ کسی طرح صحیح سلامت منشی شہباز خان واپس پہنچ جائے اور جب ایسا ہوا تو ہم بے حد خوش ہیں۔ وہیں ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: پی ڈی پی کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ لٹوا تھانہ حلقہ میں ندی پر پل کی تعمیر شیل کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 دسمبر کی دیر رات کو مسلح نکسلی دستہ نے تعمیراتی جگہ پر پہنچ کر ملازمین کو یرغمال بنالیا تھا۔ نکسلیوں نے پہلے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی اور انکے موبائل فون، نقد رقم اور قیمتی سامان چھین لیے اور پھر تین ملازمین کو نکسلی اپنے ساتھ جنگل لیکر چلے گئے تاہم ان تین ملازمین میں سے دو ملازمین کو نکسلیوں نے چھوڑ دیا تھا لیکن شہباز کو اپنے قبضے میں کر رکھا تھا۔ کل چام چار دنوں بعد نکسلیوں نے اسے بھی رہا کر دیا۔ ادھر، نکسلی وویک یادو جس نے شہباز کو اغوا کیا تھا کی اطلاع دینے والے کو پولیس نے تین لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی شہباز کی اطلاع دینے والوں کے لیے پچیس ہزار روپے بطور انعام رقم دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.