ETV Bharat / state

'نقوی کم از کم اپنے عہدے کا ہی لحاظ کرلیں'

author img

By

Published : Jul 20, 2019, 8:35 PM IST

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کے ہجومی تشدد کے واقعات کو جعلی بتانے والے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کم از کم وہ اپنے عہدے کا ہی لحاظ کرلیں'۔

کانگریس نے مختار عباس نقوی کی تنقید کی

واضح رہے کہ مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے ہجومی تشدد کے واقعات کو جعلی اور فرضی قرار دیا تھا۔

سرجے والا نے کہا کہ 'مختار عباس نقوی جس عہدے پر فائز ہیں، انہیں اس کا خیال رکھنا چاہیے، ہجومی تشدد کے تناظر میں وزیر کا یہ کہنا باعث شرم ہے'۔

'نقوی کم از کم اپنے عہدے کا ہی لحاظ کرلیں'

انہوں نے کہا کہ 'سشان بابو (نتیش کمار) اور بی جے پی کے راج میں چھپرہ کے اندر 3 لوگ ہجومی تشدد کے شکار ہوجاتے ہیں، بارہ بنکی میں ایک دلت کو درد ناک موت دی جاتی ہے، کیا نقوی کو یہ واقعات نظر نہیں آتے'۔

Intro:مختار عباس کو ہجومی تشدد کی واردات نظر نہیں آتیں؟

کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کے ذریعے ہجومی تشدد کی واردات کو جعلی بتانے پر سخت سست کہا ، پوچھا جس کے وزیر ہیں کم سے کم اس کا لحاظ کر لیں

نئی دہلی

کانگریس نے مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کو ان کے اس بیان پر سخت سست کہا جس میں اقلیتی وزیر نے ہجومی تشدد کے واقعات کو جعلی اور فرضی قرار دیا۔
کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج یہاں دہلی میں کہا کہ کیا مختار عباس نقوی کو ہجومی تشدد کی تازہ وارداتیں نظر نہیں آتیں؟
انہوں نے کہا کہ جس عہدہ پر مختار عباس نقوی فائز ہیں، اس کے تناظر میں وزیر کا یہ کہنا کہ ہجومی تشدد فرضی ہے، سنگین غلطی ہے۔
سرجے والا نے کہا کہ سشان بابو اور بی جے پی کے راج میں چھپرہ کے اندر 3 لوگ ہجومی تشدد کے شکار ہوجاتے ہیں، بارہ بنکی میں ایک دلت کو درد ناک موت دی جاتی ہے، کیا نقوی کو یہ واقعات نظر نہیں آتے؟




Body:@


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.