ETV Bharat / state

Nawada Family Suicide Case قرض دہندہ کی ہراسانیوں سے تنگ آکر اجتماعی خودکشی، چھ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 7:15 AM IST

نوادہ میں مہاجن کی ہراسانی اور قرض سے تنگ آکر اپنی جان دینے والے خاندان کے سربراہ کا خودکشی نوٹ ملا ہے۔ سوسائڈ نوٹ میں کیدار لال گپتا نے مہاجن کو سماج کی دیمک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو سماج کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ اس خاندان کے 6 لوگوں نے خودکشی کر لی۔ Suicide Note Of Nawada Family

خودکشی
خودکشی

نوادہ: ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں قرض کے بوجھ کے سبب خودکشی کرنے والے خاندان کے سربراہ کیدار لال گپتا کا ایک دردناک خودکشی نوٹ بر آمد ہوا ہے۔ دو صفحات پر مشتمل اس خود کشی نوٹ میں کیدار لال گپتا کو قرض دینے والے چھ افراد کے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کیدار لال گپتا نے انہیں سماج کی دیمک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے لوگ پورے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ خودکشی نوٹ میں جس کا بھی نام ہے اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال پولیس نے ٹنٹن سنگھ اور رنجیت سنگھ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اندوہناک واقعہ ضلع نوادہ نیو ایریا گڑھ نامی علاقہ کا ہے،جہاں کیدار لال گپتا اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے، گھر کے سربراہ کیدار لال گپتا نے مہاجن سے قرض لیا تھا اور اس پر قرض کی ادائیگی کا دباؤ تھا،جس کی وجہ پورا خاندان پریشان تھا، اس وجہ سے پورے خاندان نے مل کر زہر کھا لیا، کیدار لال گپتا، ان کی بیوی، بیٹی گڑیا، شبنم اور بیٹے پرنس کی زہر کھانے سے موت ہو گئی۔ 18 سالہ ساکشی کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

اس واقعہ سے ایک روز قبل یعنی کیدار نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ لکھا تھا، دو صفحات پر مشتمل اس سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے معاشرے کی دیمک کا ذکر کیا ہے۔ اس نے لکھا کہ اس نے کچھ لوگوں سے قرض لیا تھا، مہاجن مسلسل پریشان کر رہا تھا، شہر کے نیو ایریا کے رہنے والے منیش سنگھ نے گڑھ محلہ کے وکاس سنگھ، وجے، ٹنتون سنگھ، ڈاکٹر پنکج سنہا اور رنجیت سنگھ سے قرض لیا تھا۔ قرض کا دوگنا اور تین گنا سود ادا کرنے کے بعد بھی قرض ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا، مہاجن قرض کی ادائیگی کے لئے تنگ کرتے تھے، وہ قرض کی ادائیگی کے لیے مہلت بھی مانگ رہے تھے لیکن وہ لوگ ان کی ایک نہیں سن رہے تھے۔

کیدار ناتھ نے خود کشی نوٹ میں لکھا کہ "یہ صورتحال پچھلے 5-6 سالوں سے ہے، ان کے خاندان کو مسلسل 6 سال تک ہراساں کیا گیا، سود نہ دینے کی صورت میں انہیں گالیاں دی جاتی تھیں،جس کی وجہ سے وہ یہ غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔ قرض دینے والے معاشرے کے کیڑے ہیں جو معاشرے کو برباد کر رہے ہیں، قرض دینے والے ایسے دیمک کو روکنے کی ضرورت ہے۔"

مقامی لوگوں کے مطابق گپتا خاندان قرض سے پریشان تھا، آئے دن اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس سے تنگ آکر گھر والوں نے زہر کھا کر خودکشی کرلی،اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر پہونچی پولیس نے زہر پینے والے افراد کو صدر اسپتال میں داخل کرایا، زہر پینے والوں میں کیدار لال گپتا، ان کی بیوی انیتا دیوی، 20 سالہ بیٹی گڑیا کماری، 18 سالہ ساکشی کماری، 17 سالہ بیٹا پرنس کمار، 19 سالہ شبنم کماری شامل ہیں۔ سب ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

کیدار لال کی بیٹی ساکشی جو زہر پینے کے بعد زندہ بچ گئی اور اسے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، ہراساں کرنے والے کے طور پر منیش کا نام لیا، اس نے بتایا تھا کہ میرے والد نے کچھ لوگوں سے قرض لیا تھا، روزانہ تین چار لوگ پیسے مانگتے تھے، یہ سن کر پاپا پریشان ہو گئے منیش بھیا اپنے والد سے روزانہ ایک ہزار روپے لیتے تھے، ہم کھانا پینا کم کھاتے تھے، پاپا کی دکان ایک ماہ سے بند تھی، پھر بھی پیسے مانگ رہے ہیں۔ منیش بھیا نے کہا تھا کہ پیسے نہیں دو گے تو کل کیا ہو گا دیکھنا ہے۔ اسی لیے ہم نے زہر کھایا۔

مزید پڑھیں:Hyderabad Suicide Case حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.