ETV Bharat / state

مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پرآرجے ڈی کا طنز

author img

By

Published : May 26, 2023, 5:12 PM IST

مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر آر جے ڈی نے طنز کر تے ہوئے اس دن کو یوم لعنت قرار دیا ہے۔ پوسٹر میں آر جے ڈی نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے نہ تو اپنے وعدے پورے کیے ہیں اور نہ ہی ملک کی ترقی کی ہے۔

مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پرآرجے ڈی کا طنز
مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پرآرجے ڈی کا طنز

پٹنہ: آج مودی حکومت کو 9 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس دن کی مخالفت میں آر جے ڈی کے حامیوں نے پوسٹروں کے ذریعہ مرکزی حکومت پر طنز کیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے کارکنوں نے پوسٹروں کے ذریعہ پی ایم مودی کی حکومت اور اس کی پالیسیوں کو نشانہ بنایا اور نریندر مودی کے حلف کے دن کو 'یوم لعنت' قرار دیا۔ پوسٹر میں لالو کی تصویر لگائی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ یہ کیسی آفت ہے، ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔

نرالا یادو، جو ریاست کی جنرل سکریٹری ہیں، پوسٹر میں نیچے ہیں۔ اوم پرکاش چوٹالہ یادو کی تصویر درمیان میں ہے، پوسٹر میں انہوں نے خود کو یوتھ آر جے ڈی کا سکریٹری بتایا ہے۔ جبکہ دائیں طرف ارون بھائی جو ریاستی جنرل سکریٹری ہیں کی تصویر چسپاں ہے۔ اوپر لالو یادو اور ان کے نیچے تیجسوی یادو کی تصاویر ہیں۔اوپر لالو یادو اور ان کے نیچے تیجسوی یادو کی تصاویر ہیں۔ اس پوسٹر کے ذریعے آر جے ڈی وزیر اعظم کے 9 سال کے دور اقتدار کی مخالفت کر رہی ہے۔ پوسٹر کے ذریعے آر جے ڈی نے مہنگائی اور بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:Stock Market Ends Lower اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

پوسٹر کے اندر لکھا ہے کہ مودی حکومت نے ایئر انڈیا سمیت کئی سرکاری کمپنیاں بیچ دی ہیں۔ اس کے علاوہ 21 کمپنیوں کی فہرست بھی دی گئی ہے جنہیں آر جے ڈی کے مطابق مرکز کی مودی حکومت بیچنے جا رہی ہے۔ نوجوانوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرنے والے اس پوسٹر میں آر جے ڈی سوال پوچھ رہی ہے 'آپ کا ارادہ کیا ہے؟ ایک سال میں 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن کیا ان بچوں کو پکوڑے تلوانے کا ارادہ ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس دن یعنی 26 مئی 2019 کو مودی حکومت نے حلف لیا تھا۔ دوسری بار 303 سیٹیں جیت کر، نریندر مودی نے اکثریت کے ساتھ بی جے پی اور این ڈی اے کے حلقوں میں شامل ہو کر وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.