ETV Bharat / state

چارہ کرپشن کیس: لالو یادو کو ضمانت

author img

By

Published : Jul 12, 2019, 5:46 PM IST

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے کے چارہ بدعنوانی سے جڑے تین مقدمات میں سے ایک 'دیو گھر چارہ گھوٹالہ' میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دیا ہے۔

چارہ گھوٹالہ: لالو یادو کو ضمانت


لیکن لالو یادو جیل کے باہر نہیں آ سکیں گے۔ کیوں کہ دیگر دو مقدمے میں انہیں ضمانت نہیں ملی ہے۔ دمکا اور دوراندہ چارہ گھوٹالہ معاملے میں سماعت جاری ہے اور جب تک انہیں ان دو مقدمات میں ضمانت نہیں ملے گی انہیں جیل ہی میں رہنا ہوگا۔

آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جسٹس اپریش سنگھ کی بنچ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔ کورٹ نے 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت کے علاوہ پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

چارہ گھوٹالہ: لالو یادو کو ضمانت

لالو یادو کے وکیل نے کورٹ کو بتایا کہ وہ اپنی سزا کی نصف میعاد جیل میں گذار چکے ہیں۔ اس لیے انہیں اس بناء پر ضمانت ملنی چاہیے۔

اس سے قبل چارہ گھوٹالے کی سماعت 5 جولائی کو ہوئی تھی لیکن لالو یادو کو رانچی عدالت نے راحت نہیں دی تھی۔ لالو یادو رانچی کی ایک جیل میں قید کی زندگی گذار رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.