ETV Bharat / state

جمعیۃ علما ہند ارریہ کی ممبر سازی مہم آخری مرحلہ میں

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 7:01 PM IST

image
image

جمعیۃ علماء ہند ارریہ کے مرکزی قائدین مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری، مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت اور ریاستی جمعیۃ علما کی نگرانی میں ریاست بہار میں ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

جمعیۃ علماء بہار کی ضلعی شاخ جمعیۃ علماء ہند ارریہ بھی مرکزی و ریاستی ہدایات پر ضلع ارریہ کے تمام 9 بلاکوں میں ممبر سازی مہم چلا رہی ہے۔

ہر بلاک کے صدور و سکریٹری اپنی ٹیم کے ساتھ میدان عمل میں ہیں اور لوگوں کو جمعیۃ کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے اور اسے ہر فرد تک متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں مزید تیزی لاتے ہوئے جمعیۃ علما بلاک فاربس گنج، رانی گنج، نرپت گنج، کرسا کانٹا اور جمعیۃ علماء سکٹی بلاک کے ذمہ داران چھوٹی چھوٹی نشستوں کا انعقاد کر کے ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی کی ہدایت پر اپنے اپنے بلاک میں ممبر سازی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں سرگرم عمل ہیں۔

اس ضمن میں جمعیۃ علما ہند ارریہ کے سکریٹری مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ تمام بلاک کے صدور کی صدارت میں تمام بلاک میں میٹنگ کی گئی اور آگے کے لائحہ عمل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

جمعیۃ علما ہند کے ممبر سازی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے، اس لیے ان بقیہ دنوں میں شہری حلقہ کے ساتھ ساتھ گاؤں و دیہات میں جا جا کر جمعیۃ علما کی ممبر سازی مہم کو انجام دیکر ضلعی، ریاستی اور مرکزی جمعیۃ کے اصول و اہداف کے حصول کے لیے اپنی پوری کوششیں صرف کریں گے۔

مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ جمعیۃ صرف ادارہ کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، ہم روز اول سے ہی بلا تفریق انسانی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں، ہماری کارکردگی ہی ہماری شناخت ہے، اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ مزید جن احباب تک ہمارے رضاکاران نہ پہنچ سکیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے بلاک کے صدور اور سکریٹری ان کے علاوہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر عابد حسین، جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی وغیرہ سے فوری رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.