ETV Bharat / state

Gym in Darbhanga دربھنگہ میں ملٹی جم کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 1:58 PM IST

دربھنگہ ضلع کے دہورا میں سکری بازار میں شہر جیسی سہولیات سے آراستہ جم کا افتتاح کیا گیا۔ اس جم میں تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو بڑے شہروں کے جِموں میں ہوتی ہیں۔ Gym in Darbhanga

دربھنگہ میں ملٹی جم کا افتتاح
دربھنگہ میں ملٹی جم کا افتتاح

دربھنگہ: ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے دہورا میں سکری بازار میں شہر جیسی سہولیات سے آراستہ جم کا افتتاح کیا گیا۔ اس جم میں ٹریننگ کے لئے آنے والے لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔ دربھنگہ ضلع میں واقع اس فٹنس کلب میں جسم کو فٹ رکھنے کے لئے درجنوں جدید مشینیں لگائی گئی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ٹریننگ کے لئے آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی کمی محسوس نہ ہو۔ Inauguration Of City Like Facilities Gym In Darbhanga Rural Area In Bihar

دربھنگہ میں ملٹی جم کا افتتاح

جم کے افتتاحی پروگرام میں فٹنس کلب کے ڈائریکٹر احباب عالم نے بتایا کہ مولانا عتیق اللہ کے ہاتھوں ملٹی جم کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس جم میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو شہروں کے جموں میں پائی جاتی ہے۔ اس موقعے پر سکری پنچایت کے مکھیا آرجو، آر جے ڈی کے صدر بلاک صدر محمد کفیل، ہمایوں اشرف، قاری رحمت اللہ، حسن پرویز، مینو کے ساتھ ساتھ علاقے کے متعدد معززین حضرات موجود تھے، علاقے کے کئی نوجوان اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے جم کے افتتاحی موقع پر اپنا رجسٹریشن بھی کرواتے نظر آئے۔

اس موقعے پر احباب عالم کا کہنا تھا کہ جم کے افتتاح کا مقصد یہ ہے کہ دیہات کے لوگ بھی فٹ رہیں۔ اس فٹنس کلب میں شہروں جیسی سہولیات رکھی گئی ہیں، دیہی علاقوں میں ایسا جم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ چاہ کر بھی جم نہیں کر پاتے تھے۔ یہاں کارڈیو، چربی گھٹانے، مسلز بڑھانے، کراس ٹرینڈنگ کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے ایکسرسائز لوگ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Awareness Programme in Darbhanga دربھنگہ میں خون کے عطیات سے متعلق بیداری مہم

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرٹیفکیٹ لیا ہے۔ اس فٹنس کلب میں ٹرینر بھی دستیاب ہوگا۔ ہمارا مقصد نوجوان طبقہ اس فٹنس کلب کے ذریعہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، ویٹ لفٹنگ وغیرہ مقابلوں میں حصہ لے کر ضلع، ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔ ہم اس کے لیے انہیں پوری طرح مدد کریں گے۔Inauguration Of City Like Facilities Gym In Darbhanga Rural Area In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.