ETV Bharat / state

Book Launch: حسن امام قاسمی کی شاعری سچی اور معیاری ہے، مفتی ثناء الہدی قاسمی

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 11:30 AM IST

مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ حسن امام قاسمی کی شاعری سچی شاعری ہے جو زمانے کی آواز ہے،عام طور سے لوگوں کی شاعری اچھی ہوتی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ حسن امام قاسمی اچھی کے ساتھ سچی شاعری بھی کر رہے ہیں، ان کی فن میں نمو اور عروج کے امکانات روشن ہیں، امتیاز احمد کریمی نے کہا کہ نئی نسل کو علم و ادب کی دنیا میں ترقی کرتا ہوا دیکھ کر انہیں اردو کا مستقبل تابناک نظر آتا ہے۔ Launch of Hassan Imam Qasmi's Collection "Janun Ashna"

جنوں آشنا
جنوں آشنا

پٹنہ:جواں سال شاعر اور جامعہ اسلامیہ قرآنیہ سمرا کے سابق استاذ حسن امام قاسمی کا مجموعہ کلام "جنوں آشنا" کا اجراء الحرا پبلک اسکول کے اقراء ہال میں مہمان خصوصی امتیاز احمد کریمی رکن بہار پبلک کمیشن، مفتی ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ، کالج آف کامرس شعبہ اردو کے صدر پروفیسر صفدر امام قادری اور صحافی ڈاکٹر ریحان غنی کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس موقع پر بزرگ شعراء کو ان کی خدمات پر اعزاز سے بھی نوازا گیا، جبکہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں صحافی اشرف فرید اور ڈاکٹر ریحان غنی کو اعزاز دیا گیا-

جنوں آشنا

Launch of Hassan Imam Qasmi's Collection "Janun Ashna"

اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ حسن امام قاسمی کی شاعری سچی شاعری ہے جو زمانے کی آواز ہے،عام طور سے لوگوں کی شاعری اچھی ہوتی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ حسن امام قاسمی اچھی کے ساتھ سچی شاعری بھی کر رہے ہیں، ان کی فن میں نمو اور عروج کے امکانات روشن ہیں، امتیاز احمد کریمی نے کہا کہ نئی نسل کو علم و ادب کی دنیا میں ترقی کرتا ہوا دیکھ کر انہیں اردو کا مستقبل تابناک نظر آتا ہے، شعراء حضرات بھی اپنی شاعری کے ذریعہ آج کی نسل کو تعلیم کی جانب رغبت کریں خاص طور سے مدارس کے فارغین کو یہ احساس دلائیں کہ وہ یو پی ایس سی بھی ٹاپ کر سکتے ہیں، یہ اعتماد ان میں پیدا کرنا ہوگا.

قومی تنظیم کے ایڈیٹر اشرف فرید نے حسن امام قاسمی کی شاعری کو صالح فکر کی ترجمان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ جناب قاسمی ایک عالم دین کے ساتھ استاد بھی ہیں،اور اچھے شاعر بھی، لہٰذا ان کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے. معروف ناقد پروفیسر صفدر امام قادری نے جنوں آشنا پر گفتگو کرتے ہوئے حسن امام قاسمی کی شاعری کے فن پر بہت ہی معروضیت کے ساتھ گفتگو کی، انہوں نے ایک طرف جہاں شاعر کے تخلیقی شعور پر روشنی ڈالی وہیں انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں:'launch of 'Mirza Ghalib and John Cates: ڈاکٹر زیڈ حسن کی تحقیقی تصنیف 'مرزا غالب اور جان کیٹس' کا رسم اجرا

اس موقع پر شاعر حسن امام قاسمی نے کہا کہ میں نے اپنا شعری سفر 2017 سے شروع کیا تھا اور بہت مختصر مدت میں یہ مجموعہ شائع ہو گیا، میں نے ہر موقع پر شعر کے ذریعہ وقت کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے. نظامت کے فرائض ڈاکٹر کامران غنی صبا نے بحسن و خوبی انجام دئے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.