ETV Bharat / state

Hajj 2022: بہار میں سفرحج کی رقم میں اضافہ

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 6:02 PM IST

بہار کے عازمین حج کو رواں برس سفرحج کے لیے 4 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ اس میں قربانی کی رقم سمیت واپس ملنے والا اکیس سو ریال بھی شامل ہے۔ تاہم 2019 میں بہار کے عازمین حج کو ڈھائی لاکھ اعزازیہ اور تین لاکھ روپے گرین زمرے کے لیے ادا کرنے پڑے تھے۔

بہار میں سفرحج کی رقم میں اضافہ
بہار میں سفرحج کی رقم میں اضافہ

پٹنہ: بہار کے عازمین حج کے لیے تیسری اور آخری قسط کی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گیا حج کوآرڈینیٹر موتی کریمی کے مطابق اس مرتبہ چار لاکھ تیس ہزار سات سو روپے کے قریب کل رقم ادا کرنی ہے۔ اس میں قربانی کی رقم اور سفر حج کے دوران اخراجات کے لیے پرواز سے قبل اکیس سو روپے ریال کو بھی جوڑا گیا ہے۔

سنہ 2019 میں بہار کے عازمین حج کو ڈھائی لاکھ اعزازیہ اور تین لاکھ روپے گرین زمرے کے لیے ادا کرنے پڑے تھے لیکن اس مرتبہ رقم میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ حاجیوں کی تعداد بھی کم ہے۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ ضلع گیا سمیت پورے بہار سے عازمین حج سترہ جون سے سفر حج کے لیے روانہ ہوں گے اور اس کی تیاری بھی حج کمیٹی اور عازمین حج کی جانب سے جاری ہے۔ تاہم رواں برس سفر حج سے قبل عازمین حج کو متعدد مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.