ETV Bharat / state

Haj Training Camp In Patna یکم مئی کو پٹنہ میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 11:42 AM IST

Updated : Apr 29, 2023, 8:36 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

عازمین حج کے لیے پٹنہ میں یکم مئی اور بہار شریف و روہتاس میں تین مئی کو حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یکم مئی کو پٹنہ میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

پٹنہ: بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے آئندہ یکم مئی کو پٹنہ ضلع کے عازمین حج کے لیے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ یہ تربیتی کیمپ حج بھون سے متصل ہارڈنگ روڈ واقع عبدالقیوم انصاری آڈیٹوریم میں کیا جائے گا، جس میں پورے پٹنہ ضلع سے چھ سو سے زائد کی تعداد میں عازمین حج شریک ہوں گے۔ اس کیمپ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ حج تربیتی کیمپ صبح دس بجے سے شروع ہو کر شام چار بجے تک چلے گا جس میں ماہرین کے ذریعہ حاجیوں کو ٹریننگ دی جائے گی اور حج کے تمام ارکان سے واقف کرایا جائے گا۔ اس بار پورے بہار سے کل 5640 عازمین حج حاج کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ جس میں غیر محرم خواتین بھی شامل ہیں۔

مذکورہ باتیں بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پٹنہ حج کمیٹی دو تاریخوں میں دو ٹریننگ پروگرام منعقد کر رہی ہے جس میں 1 مئی کو پٹنہ اور 3 مئی کو بہار شریف و روہتاس کے عازمین حج شریک ہوں گے، اس کے بعد تمام اضلاع میں حاجیوں کی ٹریننگ کی شروعات ہو جائے گی۔ عبد الحق نے کہا کہ چونکہ گزشتہ دنوں بہار شریف و روہتاس میں فساد برپا ہوا تھا، اسی وجہ سے وہاں کے عازمین از خود چاہتے ہیں کہ ان کی ٹریننگ پٹنہ میں ہی ہو، اس لئے خصوصی طور پر دونوں اضلاع کے لوگوں کے لیے تین مئی کو تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔

چیئرمین عبد الحق نے مزید کہا کہ اس بار بارہ خادم الحجاج کو منتخب کیا گیا ہے جو حاجیوں کی رہنمائی کے لیے ساتھ جائیں گے۔ ان میں دس مرد اور دو خواتین خادم الحجاج منتخب کیے گئے ہیں. تربیتی کیمپ کے موقع پر حج فرائض کے تمام ارکان پر گفتگو کی جائے گی اور سوال و جواب کا بھی سیشن رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج میں کسی طرح کی تشنگی باقی نہ رہے۔ اس موقع پر وہاں استعمال ہونے والے موبائل سم اور دوسری ضروریات کی چیزوں کے بارے میں بھی اس کے ماہرین عازمین حج کی رہنمائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Training in Bihar Haj Committee حکومت بہار حج بیداری اور حاجیوں کی بہتر سہولیات کے لئے عہد پابند

Last Updated :Apr 29, 2023, 8:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.