ETV Bharat / state

اقلیتی بہبود دفتر میں حج سہولت مرکز کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 5:20 PM IST

اقلیتی بہبود دفتر میں حج سہولت مرکز کا افتتاح
اقلیتی بہبود دفتر میں حج سہولت مرکز کا افتتاح

Haj Facilitation Centre Inauguration گیا ضلع اقلیتی بہبود دفتر میں حج فارم پر کرنے کے لیے سہولت مرکز بناہے۔ یہاں آن لائن حج فارم بھرنے میں مدد ہوگی اور اسکے لیے ایک اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔

گیا: حج سفر 2024 کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے ، فارم بھرنے میں سماجی تنظیموں،اداروں اور انفرادی طور پر رضکاروں کی جانب سے رہنمائی کی جارہی ہے۔لیکن اب اس میں محکمہ اقلیتی فلاح اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی مدد کی جارہی ہے۔اس کے لیے ضلع اقلیتی بہبود دفتر گیا میں انتظام کیا گیا ہے ۔ اس کے لیے سہولت سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع اقلیتی بہبود افسر راہل کمار نے بتایا کہ سوموار کو محکمہ اقلیتی بہبود کی جائزہ میٹنگ ہوئی تھی جس میں محکمہ کے اعلی افسران کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ حج سفر 2024 کے لیے فارم بھرنے میں رہنمائی کے لیے خصوصی انتظام دفتر میں کیا جائے۔ اس ہدایت کی روشنی میں آن لائن حج فارم بھرنے میں مدد کے لیے ضلع اقلیتی بہبود دفتر میں ایک سہولت مرکز کھولا گیا ہے۔ اس کے لیے دفتر اسسٹنٹ غزالہ پروین کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ خواہشمند افراد کو پاسپورٹ اور دوسرے کاغذات کے ساتھ حج فارم آن لائن کرنے میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا ڈرائی فروٹ قہوہ گیا میں پسندیدہ

اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو اس بار سفر حج پر روانہ ہونا چاہتے ہیں۔اُنہیں فارم بھرنے میں کوئی پریشانی ہے تو وہ یہاں آکر فارم بھریں۔اُن کی رہنمائی کی جائے گی۔واضح ہوکہ بہارکا حج امبارکیشن گیا ایئرپورٹ ہے اور حج 2023 سے ہی محکمہ اقلیتی بہبود دفتر کو گیا نوڈل دفتر بنایا گیا ہے ۔ اب فارم بھرنے میں بھی رہنمائی کے لیے پہلی بار اس دفتر کو سہولت مرکز بنایا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.