ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 رمضان المبارک کے موقعے پر مٹی کے گھڑے کی فروخت میں نمایاں اضافہ

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:19 AM IST

Updated : Apr 8, 2023, 12:56 PM IST

گیا میں رمضان المبارک کے موقعے پر گھڑوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مٹی کے بنے گھڑے میں پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا اور جراثیم سے محفوظ رہتا ہے۔ رمضان میں بوقت افطار ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈا پانی کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ فریز کے ٹھنڈے پانی سے روزہ دار کے بیمار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اب پھر روزہ دار اپنے روایتی برتن کے پانی کو فوقیت دے رہے ہیں۔

مٹی کے گھڑے کی فروخت میں نمایاں اضافہ
مٹی کے گھڑے کی فروخت میں نمایاں اضافہ

مٹی کے گھڑے کی فروخت میں نمایاں اضافہ

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں رمضان کے موقعے پر مٹی کے گھڑے اور صراحی کے فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ روزہ داروں سمیت اس کی تجارت کرنے والوں کا ماننا ہے کہ عالمی کورونا وائرس کے مضر اثرات کے بعد لوگ اپنے روایتی چیزوں کی طرف لوٹے ہیں۔ ان میں ایک مٹی کا گھڑا جسے 'دیسی فریز ' بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے استعمال کا رواج بڑھ گیا ہے۔

دکان مکان تمام جگہوں پر گھڑے کے ٹھنڈے پانی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے اور گرمی بھی جاری ہے۔ اس صورت میں ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کا استعمال افطار اور اس کے بعد بکثرت کیا جاتا ہے۔ ابھی موسم گرما کی شروعات ہے۔ اس موسم میں ٹھنڈے چیزوں کے زیادہ استعمال سے سردی کھانسی نزلہ اور دیگر بیماریوں کی زد میں لوگ آجاتے ہیں۔ اس وجہ سے اکثریتی لوگ مٹی کے برتنوں میں رکھے پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی مٹی کے برتن یا صراحی کی فروخت اتنی نہیں ہے جتنا عموماً کہ اپریل کے آخری ہفتے سے لیکر جون تک ہوتی ہے۔ ابھی جتنے گھڑے یا صراحی فروخت ہور ہے ہیں ان میں نوے فیصد روزے دار ہی خریدر ہے ہیں۔
پیشہ سے تاجر محمد عارف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ بھی اپنی دوکان اور مکان میں فریز کا ہی پانی کا استعمال کرتے تھے لیکن کورونا کے دوران جب لوگوں کی طبیعت خراب ہوئی اور ڈاکٹروں کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کو لیکر جاری کیے گئے رہنمایانہ خطوط میں اس بات کی تاکید کی گئی تھا کہ عوام فریز کے ٹھنڈے پانی اور برف کے پانی کے استعمال سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ فریز کا پانی نہیں پیتے ہیں، تاہم انکے اہل خانہ میں سے جنہیں ٹھنڈے پانی پینے کی عادت تھی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا،تب جاکر انہوں نے مٹی کے گھڑے کے پانی کے استعمال پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جتنی تراوٹ گلے کو اور ٹھنڈک کا احساس ہونا چاہیے اس سے کہیں زیادہ ہوجاتاہے اور مٹی کے برتن کا ٹھنڈا پانی فریز کے ٹھنڈے کے پانی کے بنسبت زیادہ لوگ پی لیتے ہیں۔ مٹی کے برتن کا پانی ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے اور اس سے گلہ و سینے میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہے بلکہ اس کا فائدہ ہے کہ پانی میں جو چیزیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں اسکو مٹی خود میں جذب کرلیتی ہے انہوں نے کہاکہ انکے گھر کے جتنے روزہ دار ہیں وہ سبھی گھڑے کا پانی پی رہے ہیں ۔
گھڑے وصراحی کے تاجر روشن کمارنے کہاکہ ابھی گرمی کی ابتدا ہے، جیسے جیسے گرمی بڑھے گی گھڑے وصراحی کے فروخت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ابھی ہندووں کے لیے بسوا(تہوار) چل رہاہے اور اس کے ختم ہونے کے بعد ہی ہندو گھڑے کا پانی پیتے ہیں اسلیے ہندو طبقے کے لوگ تو گھڑا نہیں خرید رہے ہیں، لیکن مسلمان خرید رہے ہیں کیونکہ رمضان کا مہینہ چل رہاہے اور حال کے گزشتہ برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مٹی کا برتن مسلمانوں نے اسی ماہ رمضان میں خریدا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انکے یہاں 18لیٹر کے گھڑے کی قیمت دو سو روپے ہے جبکہ ایک سو سے لیکر ڈھائی سو تک کے گھڑے فروخت ہوتے ہیں ابھی رمضان میں چالیس سے پچاس گھڑے وہ ہردن فروخت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گلبرگہ: موسم گرما کے شروع ہوتے ہی گھڑوں کی مانگ میں اضافہ
ونے پرکاش کہتے ہیں گھڑا طبی طور پر بڑی اچھی اور فائدے مند چیز ہے۔ ایک نہ ایک دن سبھی اپنے روایتی چیزوں کی طرف لوٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انکی عمر اسی برس ہے اور انہوں نے بچپن سے بڑھاپے تک گھڑے کا پانی پیا لیکن حال کے گزشتہ دس پندرہ برسوں میں فریز کا رواج اتنا بڑھا کہ ہر گھر میں استعمال ہوگیا لیکن جب اسکے نقصانات سامنے آنے لگے تو پھر سے اپنی روایتی چیزوں کی طرف واپس ہورہے ہیں۔ واضح ہوکہ گرمی کے موسم میں لوگوں کو مٹی کے گھڑے کے پانی سے بہت فائدہ ہوتا ہے ڈاکٹر بھی فرج کے بجائے گھڑے کے پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں اس وجہ سے گرمی کے موسم میں گھڑے کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2023, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.