ETV Bharat / state

گیا: قتل، ڈکیتی اور تاوان کی رقم لینے والے بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:59 PM IST

Gaya police
Gaya police

گیا پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان پر ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل، اغوا ڈکیتی کے کیس درج ہیں جبکہ تاوان کی رقم نہ دینے پر گذشتہ روز انہوں نے ایک مکان پر فائرنگ بھی کی تھی۔

گیا پولیس نے قتل، ڈکیتی اور اغوا کے معاملے میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں نے گزشتہ 16 جون کو تاوان کی رقم نہ ملنے پر ایک تاجر کے گھر پر پہلے فائرنگ کی اور پھر اس کی پک اپ گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا۔

گیا سٹی ایس پی راکیش کمار

پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کی تو بدمعاشوں کی جانکاری ملی جس کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں چھاپے مار کر دو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی۔

اس سلسلے میں سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ ضلع کے گروا تھانہ کی پولیس کو چودھری نے شکایت کی تھی کہ ایک نمبر سے ان کے پاس کال آئی ہے اور پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

17 جون کو ایک مرتبہ پھر بدمعاشوں نے چودھری کے گھر کو نشانہ بنایا اور ان کے گھر پر تین راونڈ فائرنگ کی، ساتھ ہی گھر کے باہر کھڑی پک اپ وین کو نذر آتش کر دیا۔

ہر سال تباہی کی عبارت لکھتی ہے کوسی ندی، کروڑوں کے خرچ کے باوجود حالات بہتر نہیں

ایس پی نے بتایا کہ مکمل حالات سے واقف ہوکر ضروری کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی اور گروا تھانہ انچارج سمیت دیگر تھانے کی پولیس اور تکنیکی شاخ کی ٹیم کے ساتھ مل کر ڈی ایس پی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے گئے جس میں ہریندر نام کے بدمعاش کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار بدمعاش کی نشاندہی پر اس کے ساتھی چندر کمار کو بھی گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دیسی طمنچہ، کارتوس اور جس نمبر سے کال کی گئی تھی وہ سم کارڈ برآمد کی گئی ہے۔

ہریندر کے خلاف پہلے سے ضلع کے کئی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ وہ پہلے بھی جیل جاچکا ہے اور وہ ضمانت پر رہا تھا۔ ساتھ ہی پولیس دوسرے ضلعے میں اس کے مجرمانہ ریکارڈ کو کھنگالنے میں لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.