ETV Bharat / state

NEET Result 2022 نیٹ امتحان میں اقلیتی طلبہ کی شاندار کامیابی

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 4:20 PM IST

مسلم طلبہ نے 'نیٹ' امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، نکسل متاثر علاقہ کوٹھی گاؤں کی رہائشی افشاں مرتضٰی نے 720 نمبر کے نیٹ امتحان میں 671 نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ Muslim girl success in NET exam

نیٹ امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی
نیٹ امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی

گیا: گیا کی مسلم طلبہ نے میڈیکل کی'نیٹ ' امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نکسل متاثر علاقہ کوٹھی گاؤں کی رہائشی افشاں مرتضی نے 720 نمبر کے نیٹ امتحان میں 671 نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ Muslim girl success in NET exam

ویڈیو

افشاں مرتضٰی کی والدہ مہجبین پیشہ سے ایک ٹیچر ہیں اور والد سماجی کارکن۔ افشاں مرتضی نے بتایا کہ نیٹ امتحان کے ٹوٹل 720 نمبر میں سے انہوں نے 671 نمبر حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ افشا نے میٹرک تک کی پڑھائی گاؤں سے ہی کی تھی۔ اس کے بعد وہ شہر گیا میں رہ کر آگے کی تعلیم حاصل کی۔

نیٹ امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی
نیٹ امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی

افشا اس سے پہلے تین مرتبہ نیٹ امتحان میں بیٹھ چکی تھی، تاہم انہیں نمایاں کامیابی نہیں ملی تھی، لیکن اب جب انہیں کامیابی مل چکی ہے تو والدین سمیت پورے علاقے سے انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ افشاں مرتضٰی کوٹھی علاقے کی پہلی مسلم لڑکی ہے جنہوں نے نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ ڈاکٹر بنیں گی۔ Three students of Gaya passed NET exam

نیٹ امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی
نیٹ امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی

مزید پڑھیں:

افشاں مرتضی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے لیے نہ صرف یہ بڑی کامیابی ہے بلکہ علاقے کی وہ لڑکیاں جو کچھ کرنا چاہتی ہیں اور وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔ انہیں بھی میری کامیابی سے حوصلہ ملے گا۔ واضح ہوکہ ضلع گیا کے تین طلبا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، اور تینوں کے اچھے رینک ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.