ETV Bharat / state

گیا: سائیکل سے جارہے مزدور کی موت

author img

By

Published : May 25, 2020, 7:47 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور دیگر ریاستوں سے اپنے آبائی مقام واپس لوٹ رہے ہیں۔ گیا میں سائیکل سے گھر جاتے ہوئے ایک مزدور کی اچانک موت ہوگئی۔ شہر کے ڈلہا تھانہ حدود کے قریب دھنیا باغیچہ کے پاس مزدور کی سائیکل پر ہی موت ہوگئی۔ حالانکہ مزدورکی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوپا ئی ہے۔ مگراس دوران ایک واقعہ بھی پیش آیا جس نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

سائیکل سے جارہے مزدور کی موت
سائیکل سے جارہے مزدور کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ سائیکل سوار مزدورجب بے ہوش ہوگیا تو مقامی لوگوں نے اسے کورونا مریض ہونے کے شک میں ہاتھ تک نہیں لگایا۔ اس کے فورا بعد ہی پولیس بھی پہنچ گئی لیکن وہ بھی الجھن میں پڑگئی۔

اسی دوران ڈلہا پولیس تھانہ انچارج ارون کمار نے اپنے پولیس اہلکاروں سے لاش اٹھانے کے لئے کہا مگر کسی نے بھی ان کی بات نہیں مانی۔ اس کے بعد تھانہ انچارج خود آگے آئے اور مزدور کے بچوں کے ساتھ لاش اٹھائی اور اسے گاڑی پر رکھا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ لاش کو اسپتال بھیج کر مزدور کی سائیکل لے کر خود تھانہ تک گئے۔

سائیکل سے جارہے مزدور کی موت


بتایا جا رہا ہےکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ ہلاک شدہ مزدور کی شناخت مانپور کے کمہار ٹولی کے جوگندرا ساؤ کے نام سے ہوئی ہے جو کرتھا کے مانک پور گاؤں کے گیراج میں کام کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ پیر کی صبح وہ گیا کے مانپور سے سائیکل سے گھر جارہا تھا کہ اسی دوران راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

مزدور کی موت کے بعد مقامی لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔ لوگ خوفزدہ تھے کہ کورونا کی وجہ سے اس کی موت تو نہیں ہوئی ہے۔ کورونا کے خوف سے کسی نے لاش کو ہاتھ نہیں لگایا۔

ہلاک شدہ مزدور کے بیٹے امان کمار نے بتایا کہ اس کا والد کرتھا کے مانک پور میں ایک گیراج میں کام کرتا تھا۔ پیر کی صبح گھر آتے ہی والد نے راستے سے فون کیا کہ اچانک ان کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔

امان نے بتایا کہ اس کے بعد فون کٹ ہوگیا۔ جب دوبارہ فون لگایا تو کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد وہ بھی گھر سے نکلا تبھی سڑک پر بھیڑ دیکھا کر وہ رک گیااور جب قریب گیا تو اس نے دیکھا کہ اس کے والد مرچکے ہیں

امان بتایا کہ اسکے والد کو کوئی بیماری نہیں تھی ، اچانک انتقال ہوگیا۔

تھانہ انچارج ارون کمار نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ ایک مزدور کی موت ہوگئی ہے جس کے بعد وہ مقام واقعہ پر پہنچے ، ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہےکہ وہ پیٹ میں تکلیف کا شکار تھا - پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد یہ واضح ہوگا کہ موت کی وجہ کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.