ETV Bharat / state

Exclusive With Imarat Sharia Qazi: قربانی کے جانور یا گوشت کی تصویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں، گیا قاضی

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 6:32 PM IST

گیا کے قاضی امارت شرعیہ مفتی وسیم قاسمی Mufti Salim Qasmi نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران قربانی اور ذوالحجہ کے شرعی حکم، فضائل، اعمال اور ملک کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مفتی وسیم نے قربانی کا گوشت یا جانور کی تصویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالنے کی اپیل کی۔ Exclusive with Gaya Imarat Sharia Qazi Mufti Salim Qasmi

exclusive with Imarat Sharia qazi mufti salim qasmi on eid ul adha
قربانی کے دوران غیر اخلاقی اور غیر شرعی کاموں انجام نہ دیں، مفتی قاسمی

گیا: ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور آئندہ دس جولائی بروز اتوار کو عیدالاضحٰی Eid Ul Adha کی نماز ادا کی جائے گی۔ عید الاضحٰی میں ایک اہم عبادت قربانی ہے، تاہم ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر امارت شرعیہ گیا شاخ کے قاضی مفتی وسیم قاسمی Gaya Imarat Sharia Qazi Mufti Salim Qasmi نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ احتیاط کے ساتھ قربانی کے فرائض کو انجام دیں۔ نمائشوں سے بچیں اور خاص طور پر قربانی کے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہرگز نہ ڈالیں۔ ہمارے عمل سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے، اس کا مکمل خیال رکھیں، کیونکہ قربانی اخلاص و للہیت کا نام ہے۔ کوشش ہونی چاہیے کہ قربانی کے جانور کا خون اور فضلات سڑک گلی نلی یا عوامی مقامات پر نہیں بکھرے پڑے ہوں، صفائی کا مکمل خیال رکھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیکر علماء حضرات کے بیان کا ذکر کیا، مفتی وسیم قاسمی کہتے ہیں کہ علماء فرماتے ہیں کہ ہمارا عمل یہ کہ ہماری ذات سے کسی انسان کو تکلیف نہ پہنچے حتی کہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ جانوروں کو بھی تکلیف نہ دیں۔ اب ایسی صورت میں کسی کی دل شکنی کیسے ممکن ہے'۔

ویڈیو


مفتی وسیم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو Exclusive with Gaya Imarat Sharia Qazi Mufti Salim Qasmi کے دوران شرعی حکم اور قربانی و عیدالاضحیٰ کے فضائل بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آتے جو سب سے پہلے حکم آتا ہے وہ یہ کہ جو قربانی کا ارادہ رکھتے ہیں اور جو صاحب استطاعت ہیں وہ قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہ تراشیں اور یہ مستحب عمل ہے، دوسرا حکم ہے کہ یوم عرفہ کا روزہ رکھیں، نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوم عرفہ کا روزہ ایک سال کے روزے کے برابر ہے اور اسکی ایک رات کی عبادت شب قدر کی رات کی عبادت کے برابر ہے۔ تیسرا حکم تکبیر تشریق کا ہے۔ نو ذوالحجہ کو فجر کی نماز سے تیرہ ذوالحجہ کے عصر کی نماز تک تکبیر تشریق کا کہنا واجب ہے۔ مرد بلند آواز میں پڑھیں اور عورتوں کی آواز آہستہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ شریعت کا اصل جو حکم ہے وہ اتباع اور پیروی کا نام ہے جس وقت اللہ نے جس کام کا حکم دیا ہے اسے ہی کرنا ہے، مثلاً بیت اللہ میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نماز کے ثواب کے برابر ہے، لیکن جب وہی عرفہ کا وقت آتا ہے تو حکم ہے کہ ایک لاکھ ثواب کے برابر کی نماز کو چھوڑ کر عرفہ کریں تو خلاصہ کلام ہے کہ جو کام جس وقت ادا کرنے کا حکم ہے اسکو پورے اخلاص کے ساتھ انجام دیں۔


واضح رہے کہ مفتی وسیم قاسمی امارت شرعیہ کے گیا شاخ کے قاضی ہیں مفتی قاسمی ایسے مواقع پر نہ صرف شرعی احکامات اور مسائل سے مسلمانوں کو واقف کراتے ہیں، بلکہ انکی جانب سے کوشش ہوتی ہے کہ امن وامان برقرار رہے اور کم علمی کی یا جوش میں نوجوان کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے معاشرے کی رسوائی ہو۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.