ETV Bharat / state

جامعہ رحمانی کے استاذالاساتذہ سے نصیحت آمیز گفتگو

author img

By

Published : Nov 12, 2019, 6:55 AM IST

Updated : Nov 12, 2019, 10:13 AM IST

جامعہ رحمانی کے استاذالاساتذہ سے نصیحت آمیز گفتگو

بھارتی ریاست بہار کا ممتاز تعلیمی ادارہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے تقریباً سب سے قدیم استاذ حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں اپنے پچاس سالہ دینی، تعلیمی، تدریسی، اصلاحی و خطابی تجربات بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ رحمانی بہار میں آج دینی و روحانی علوم حاصل کرنے کا واحد مرکز ہے جہاں طلبا کی تعلیم کے ساتھ اس کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس ادارہ میں سیاہ قلب کو ذکر و اذکار اور قرآن کی تلاوت اور اوراد و وظائف سے منور کیا جاتا ہے

حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی نے اپنے طویل تجربات کی روشنی میں کہا کہ جامعہ رحمانی کے اکابرین نے امت مسلمہ پر جو احسان کیا ہے اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ قطب عالم حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور امیر شریعت رابع حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی کا لگایا یہ چمن آج موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا سید ولی رحمانی صاحب کے زیر سایہ خوب پھہل پھول رہا ہے اور ایک چھوٹے سے پودے نے ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر لی ہے۔

جامعہ رحمانی کے استاذالاساتذہ سے نصیحت آمیز گفتگو

حضرت مولانا نے کہا کہ آج کے وقت میں عالم دین حضرات کو ایک سے زائد زبانوں پر عبور ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ بلاجھجھک کسی بھی اسٹیج سے اپنی بات بآسانی عوام تک پہنچا سکیں اور کسی بھی زبان میں دین کا مکمل تعارف پیش کر سکیں۔
مولانا موصوف نے جامعہ رحمانی کا تعارف کرانے کے لیے متعدد بیرون ممالک کے اسفار کیے جہاں انہیں زبان کے تعلق سے جو رکاوٹیں پیش آئیں اس پر بھی انہوں نے تفصیلی روشنی ڈالا اور مدارس کے نئے فارغین کے لیے مفید اور موثر مشورے دئے۔

Intro:جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے قدیم استاذ حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی سے خصوصی گفتگو

مونگیر : ہندوستان کا دارالعلوم ثانی کہا جانے والا ادارہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے قدیم ترین استاذ حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں اپنے پچاس سالہ دینی، تعلیمی، تدریسی، اصلاحی و خطابی تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ رحمانی بہار میں آج دینی و روحانی علوم حاصل کرنے کا واحد مرکز ہے جہاں طلباء کی تعلیم کے ساتھ اس کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے. اس ادارہ میں سیاہ قلب کو ذکر و اذکار اور قرآن کی تلاوت و حلاوت سے منور کیا جاتا ہے.


Body:حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی نے اپنے طویل تجربات کی روشنی میں کہا کہ جامعہ رحمانی کے اکابرین نے امت مسلمہ پر جو احسان کیا ہے اسے بھلایا نہیں جا سکتا. قطب عالم حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور امیر شریعت رابع حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی کا لگایا یہ چمن آج موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا سید ولی رحمانی صاحب کے زیر سایہ رواں دواں ہیں.


Conclusion:حضرت مولانا عبد السبحان رحمانی نے کہا کہ آج کے وقت میں عالم دین حضرات کو ایک سے زائد زبان زبانوں پر عبور ہونی چاہیے تاکہ وہ بلاجھجھک کسی بھی اسٹیج سے اپنی بات بآسانی عوام تک پہنچا سکے. مجھے اس کا بڑا گہرا تجربہ ہے.
اور کیا کچھ کہا مولانا عبدالسبحان رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے ،دیکھئے اس خصوصی انٹرویو میں.

انٹرویو..... حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی، استاذ حدیث جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر
Last Updated :Nov 12, 2019, 10:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.