ETV Bharat / state

قتل کے ملزمین ہجومی تشدد میں ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 1:49 PM IST

ریاست بہار کے ضلع روہتاس کے ایک علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاکت اور اس کے بعد ملزمین کا برہم ہجوم کے ہاتھوں پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔Mob lynching in Bihar

Two criminals beaten to death
Two criminals beaten to death

روہتاس: روہتاس میں تین ملزمین نے شیوبہار پنچایت کے سابق سربراہ امیدوار وجیندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے بعد تینوں افراد بھاگنے لگے لیکن گاؤں والوں نے انہیں پکڑ لیا۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے تینوں افراد کو بری طرح پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

مشتعل ہجوم کی پٹائی کی وجہ سے دو ملزمین کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تیسرے شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ جو بکرم گنج سب ڈویژنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ یہ واقعہ سوریہ پورہ تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں شیوبہار پنچایت امیدوار کے سابق سربراہ وجیندر سنگھ پر کلیانی گاؤں کے قریب تینوں افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔

معلومات کے مطابق تینوں افراد سابق مکھیا امیدوار کو قتل کرنے کے لیے بائک پر پہنچے تھے۔ تینوں ملزمین وجیندر سنگھ کو دن دہاڑے قتل کرنے کے بعد بھاگ رہے تھے۔ فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا اور تینوں افراد کو گاؤں والوں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ تین میں سے دو ملزمین ہجومی تشدد کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: نوزائدہ بچے کی لاش کو ندی میں پھینکنے پر ماں کے خلاف مقدمہ درج

فائرنگ اور ہجومی تشدد کے واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم و غصہ اور خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بھاری تعداد میں پولیس فورسز کو اس گاوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ روہتاس کے ایس پی ونیت کمار نے کہا کہ "صبح 10 بجے کے قریب وجیندر سنگھ کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ برہم اور مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موقع پر ہی کچھ ملزمین کے ہجومی تشدد کا شکار ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے''۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.