ETV Bharat / state

کانگریس لیڈر نے ہندی بولنے والوں کی توہین کرنے پر ڈی ایم کے ایم پی کو بھیجا نوٹس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 4:50 PM IST

DMK MP Dayanidhi Maran
ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن

Hindi speaking People Clean Toilets بہار کے کانگریس لیڈر نے کہا کہ انتباہ اگر ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن نے 15 دنوں کے اندر بہار اور اترپردیش کے ہندی بولنے والوں کے خلاف اپنے توہین آمیز ریمارکس کو واپس نہیں لیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دیاندھی کو ایک وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر یہ تبصرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا کہ یوپی اور بہار سے ہندی بولنے والے تمل ناڈو میں یا تو تعمیراتی کام کرنے یا بیت الخلاء کی صفائی کے لیے آتے ہیں۔

پٹنہ: ماہر تعلیم اور بہار پردیش کانگریس کی سیاسی امور کی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر چندریکا پرساد یادو نے بہار اور اترپردیش کے لوگوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر دیاندھی مارن نے 15 دنوں کے اندر ہندی بولنے والی دونوں ریاستوں کے لوگوں سے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس لیڈر چندریکا یادو نے یہ بھی کہا کہ دیاندھی مارن شاید یہ نہیں جانتے کہ ان کی ریاست میں بہت سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران بہار اور یوپی سے ہی ہیں۔ یہاں تک کہ محکمہ پولیس میں اعلیٰ ترین عہدوں پر بہار کے لوگ نے نہ صرف تمل ناڈو بلکہ پورے بھارت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی دیاندھی مارن کے بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ملک ہے۔ اس لیے ایک ریاست کے لوگوں کو دوسری ریاست کے لوگوں کا احترام کرنا چاہیے۔ سب کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایم کے سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے، پھر بھی اگر اس کے ممبران پارلیمنٹ ایسے بیان دیتے ہیں تو یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

دراصل تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ہندی بولنے والوں کے بارے میں توہین آمیز بات کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی اور بہار سے ہندی بولنے والے تمل ناڈو میں یا تو تعمیراتی کام کرنے یا بیت الخلاء کی صفائی کے لیے آتے ہیں۔ ان کے اس بیان کی بی جے پی کے ساتھ ساتھ انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.