ETV Bharat / state

Competition Held at Mirza Ghalib College تقریری و تحریری مقابلوں سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 2:22 PM IST

تقریری و تحریری مقابلوں سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے
تقریری و تحریری مقابلوں سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے

گیا کے مرزا غالب کالج میں تقریری انعامی مقابلہ انعقاد ہوا جس میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا، اس کا مقصد بچوں کی صلاحیت کو بڑھانا اور ان کے زبان و تلفظ کو بہتر بنانا ہے۔

گیا: گیا کے مرزا غالب کالج کے سیمینار ہال میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انٹرمیڈیٹ سے پوسٹ گریجویشن تک کے طلباء نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ اس مقابلے میں پی جی کے 17، یو جی کے 5 اور انٹرمیڈیٹ کے 12 طلباء نے حصہ لیا۔ جس میں جج کے فرائض شعبہ انگریزی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت شمسی، شعبہ ہندی کی ڈاکٹر نصرت جبین صدیقی اور شعبہ اردو کے اکرم وارث نے انجام دیئے۔ اس مقابلے میں شرکاء کی پریزنٹیشن، مضمون کے تلفظ، اس کی ادائیگی وغیرہ پر نمبر دئیے گئے۔

اس کوئز مقابلے میں پی جی سطح پر ریا کماری پہلے، محمد ندیم دوسرے اور آفرین نیشا تیسرے نمبر پر رہیں۔ یو جی سطح پر زینب افروز پہلے، آمنہ ناز دوسرے اور کامران تیسرے نمبر پر رہیں اور انٹرمیڈیٹ سطح پر زینب آفرین، زویا اور سیما خاتون بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ تمام کامیاب طلباء کو کالج کی جانب سے اسناد کے ساتھ پرکشش تحائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مرزا غالب کالج میں یکم مارچ کو خصوصی لیکچر

اس پروگرام کی نظامت شعبہ ہندی کے ڈاکٹر ابرار خان، ڈاکٹر جاوید اقبال خان نے کی۔ پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کے مقابلے بچوں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان میں مزید کچھ کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے مائیک پر بولنا آسان نہیں لیکن ہمیں خوشی ہے کہ تمام شرکاء نے بہترین انداز میں اپنی پریزنٹیشن دی۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اس قسم کا مقابلہ مسلسل جاری رہے۔ تاکہ یہاں کے بچے دور دور تک اپنی بہترین کارکردگی پیش کرسکیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.