ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے عام لوگوں میں تشویش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 3:46 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے عام لوگوں میں تشیش
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے عام لوگوں میں تشیش

Corona New Variant Cases In Gaya ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے ایک بار پھر خوفزدہ کرنے لگے ہیں۔ احتیاط برتنے کی اپیل محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔ ضلع گیا میں گزشتہ دو دنوں میں 9 لوگوں کی رپورٹ کووڈ مثبت آئی ہے۔ نامساعد حالات سے نمٹنے کے لیے ضلع کے انوگرہ نارائن ہسپتال میں 36 بیڈس کا کووڈ وارڈ بنایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے عام لوگوں میں تشیش

گیا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بہار میں کورونا وائرس کے نئے ورینٹ جے این ون کے فعال کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ حالانکہ اب تک ضلع میں نئے ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم افواہوں اور کورونا کے تعلق سے زیادہ چرچا ہونے کی وجہ سے لوگوں میں پھر سے ڈر پیدا ہونے لگا ہے۔

ہفتہ اور اتوار کو ضلع گیا میں کل 9 لوگوں کی رپورٹ کووڈ مثبت آچکی ہے جس کی وجہ سے ضلع میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت گیا کے مطابق ضلع کے مریضوں کی عمر 20 سال سے کم ہے۔سول سرجن ڈاکٹر رنجن سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد مریضوں کو گھر میں آئیسولیٹ رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے نمونے جینوم سیکونسنگ کے لیے آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ بھیجے گئے ہیں لیکن ابھی اسکی رپورٹ نہیں آئی ہے ، جو متاثر مریض پائے گئے ہیں انکا تعلق ضلع کے ٹکاری روڈ ، وزیر گنج ، بیلاگنج ، امام گنج ، آمس وغیرہ سے ہے ۔سول سرجن نے بتایاکہ اب تک مثبت پائے جانے والے کسی بھی مریض کی سفری تاریخ نہیں ہے۔

ضلع کے ہسپتالوں کو کیا گیا ہے الرٹ
سول سرجن رنجن سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انفیکشن کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، بھیڑ والے علاقوں میں جائیں تو ماسک ضرور لگائیں ، ضلع میں تشویشناک صورتحال ابھی نہیں ہے۔کووڈ 19 کے وقت ہی انوگرہ نارائن ہسپتال میں خصوصی کورونا وارڈ بنایا گیا تھا۔اب بھی وہاں کورونا وارڈ ہے لیکن بیڈس کی تعداد کم کردی گئی تھی۔ابھی 36 بیڈس کا وارڈ فنکشن میں ہے۔

تاہم وہاں کورونا کا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ ضلع کے تمام ہسپتالوں کو بھی الرٹ کرکے رکھا گیا ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ مریضوں کو ہسپتال میں ماسک لگاکر اندر داخلے کی اجازت دی جائے ، محکمہ صحت بہار کی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جارہاہے۔کورونا کے باعث ہسپتالوں میں سرجری کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔سبھی ہسپتالوں کاجائزہ لیا گیا ہے اور نامساعد حالات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:المدد اسلامک اسکول گیا میں سال نو کے جشن کے ساتھ سالانہ تقریب

انفلوئنزا متاثر مریضوں کی ہورہی ہے جانچ
سول سرجن نے بتایاکہ جنکی طبیعت موسمی بیماریوں کی وجہ سے خراب ہے ان میں سبھی کی جانچ کورونا کی نہیں ہورہی ہے صرف انہی کی جانچ کی جارہی ہے جو انفلوئنزا سے متاثر لگ رہے ہیں یعنی کہ انہیں انفلوئنزا کی علامت پائی جارہی ہے۔ابھی عوامی مقامات پر کورونا کے جانچ کی ہدایت نہیں ہے۔صرف ایئرپورٹ پر جانچ کرانا لازمی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی صلاح پر کورونا کا ٹیسٹ ہورہاہے اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.