ETV Bharat / state

Bihar CM Nitish Kumar لوگوں کو نوکری بھی ملے گی

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 8:43 PM IST

سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے نئے منتخب اسسٹنٹ پروفیسر (سول) اور پنچایتی راج محکمہ کے بلاک پنچایت راج افسران کے تقررنامہ تقسیم پروگرام میں وزیر اعلی نے شرکت کی۔ Bihar CM Nitish Kumar

لوگوں کو نوکری بھی ملے گی
لوگوں کو نوکری بھی ملے گی

پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر واقع گیان بھون میں منعقدہ سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے نو منتخب اسسٹنٹ پروفیسر (سول) اور پنچایتی راج محکمہ کے بلاک پنچایت راج افسران کے تقرری لیٹر تقسیم پروگرام میں شرکت کی۔ Bihar CM Nitish Kumar On Employments And Financial Helps

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سائنس اور ٹکنالوجی محکمہ کے 5 نئے منتخب اسسٹنٹ پروفیسروں (سول ) اور پنچایتی راج محکمہ کے 5 بلاک پنچایت راج افسران کو علامتی طور پر تقرری نامہ سونپا۔ اس موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے 281 نئے منتخب اسسٹنٹ پروفیسر (سول)144 بلاک پنچایت راج افسران کو تقرری لیٹر دیا گیا ہے۔کل 425عہدو پر تقرری نامہ تقسیم کیا گیا۔ تمام لوگوں نے تفصیل سے سب کچھ بتا دیا ہے۔ آج نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادوکی یوم پیدائش بھی ہے۔ میں انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Tejaswi Yadav Birthday تیجسوی یادو نے پارٹی دفتر میں کارکنان کے درمیان سالگرہ کا کیک کاٹا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہر ضلع میں ایک انجینئرنگ کالج اور 48 پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کا انتظام کیا ہے۔ تقریباً ہر جگہ تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور تعلیم بھی جاری ہے۔ پہلے لوگوں کو انجینئرنگ پڑھنے کے لئے باہر جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مرکز میں وزیر تھے اور مختلف ریاستوں کا دورہ کیا کرتے تھے تو وہاں کے انجینئرنگ کالجوں میں بہار کے طلبہ کی بڑی تعداد نظر آتی تھی۔ اب بہار میں ہی سب کو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کالج میں اس وقت 337 اساتذہ کام کر رہے ہیں۔ مزید 2241 اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ 398 لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 281 افراد کو آج تقرری نامے دیے گئے۔ 697 عہدوں کے لیے انٹرویو ہو رہا ہے۔ جتنے اور لوگ ہیں جنہیں بحال کرنے کی ضرورت ہے جلد ہی بحال کر دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر، انجینئر، پولیس سمیت دیگر شعبوں میں جتنی بحالی کی ضرورت ہے وہ جلد مکمل کر لی جائے گی۔Bihar CM Nitish Kumar On Employments And Financial Helps

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.