ETV Bharat / state

Bihar Budget 2023 نتیش حکومت نے بہار کے لیے دو اعشاریہ اکسٹھ لاکھ کروڑ کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 5:33 PM IST

بہار کے وزیر خزانہ وجے کمار چودھری نے مالی سال 2023-24 کے لیے 261885 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ اس بجٹ میں نوجوانوں اور روزگار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ Bihar Budget 2023-24

Bihar Budget 2023 : focus on high growth rate in 2023-24 and 10 lakh jobs
نتیش حکومت نے بہار کے لیے دو اعشاریہ اکسٹھ لاکھ کروڑ کروڑ کا بجٹ پیش کیا

پٹنہ: بہار کے وزیر خزانہ وجے کمار چودھری آج بہار کا عام بجٹ کیا۔ بجٹ سے عام لوگوں کو بہت زیادہ توقعات ہیں، کیونکہ عظیم اتحاد حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا بجٹ ہے۔ حکومت نے روزگار سمیت کئی فلاحی اسکیموں کے وعدے کیے ہیں۔ ایسے میں سب کی نظریں آج کے بجٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے مالی برس 2023۔24 کے لیے 2618815 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں نوجوانوں اور روزگار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ وجے چودھری نے کہا ہے کہ بجٹ میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

بتادیں کہ بجٹ کے ابتدائی اعلانات میں ہی نوجوانوں کے لیے خوشخبری کا معاملہ سامنے آیا۔ ویسے کچھ دن پہلے پولیس ڈے کے موقع پر سی ایم نے بھی اس کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہار میں محکمہ پولیس میں طاقت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسی کے پیش نظر آج بجٹ پیش کرنے کے دوران تقریباً 75 ہزار آسامیوں پر پولیس اہلکاروں کی بحالی کا تحفہ نوجوانوں کو دیا گیا ہے۔ روزگار اور نوکری بہار کا بڑا مسئلہ رہا ہے اور نئی حکومت بننے کے بعد بڑی تعداد میں نوکریاں نکالنے کی بات ہو رہی تھی۔ بجٹ میں پولیس اہلکاروں کی بحالی کے اعلان کے ساتھ ہی روزگار فراہم کرنے کی مشق شروع ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بجٹ میں پولیس اہلکاروں کی بحالی کے ساتھ اساتذہ کی بحالی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وجے چودھری نے کہا کہ حکومت 42 ہزار اساتذہ کی بھرتی کرے گی۔ اس میں پرائمری اسکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی تقریباً 40,546 آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ اس طرح دیکھا جائے تو بجٹ میں نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں دینے کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بجٹ میں نوجوانوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ ریاست میں 32 فیصد نوجوان طاقت ہے، حکومت نے بجٹ میں ان نوجوانوں کو مختلف قسم کے روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزیر خزانہ وجے کمار چودھری نے کہا کہ جیویکا یوجنا کے تحت خواتین کو سماجی سطح پر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ اب تک کل 10.45 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس بنائے جا چکے ہیں۔ ایک کروڑ 30 لاکھ خاندانوں کی خواتین کو ان گروپوں سے جوڑا گیا ہے۔ 62 اسپتالوں میں دیدی کی رسوئی، SC/ST میں 14 دیدی کی رسوئی، رہائشی اسکول اور دیگر ادارے جیویکا دیدی چلا رہے ہیں۔

نئے میڈیکل کالجوں کا ذکر: بہار کے کئی اضلاع میں نئے میڈیکل کالج بنائے جا رہے ہیں۔ ان میں پورنیہ، چھپرا، سمستی پور، مدھوبنی، مغربی چمپارن، سیوان، ویشالی اور جموئی شامل ہیں۔ جب کہ بھوجپور، بکسر اور بیگوسرائے میں نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی، PMCH کو عالمی معیار کا ہسپتال بنانے کے لیے 5,540 کروڑ کی رقم منظور کی گئی ہے۔ IGIMS 1200 بستروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ ریاست کے 243 اسمبلی حلقوں میں ایک ایک اضافی بنیادی صحت مرکز اور 5 صحت ذیلی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ سائیکل اسکیم کے لیے 50 کروڑ: وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بار سائیکل اسکیم کے لیے 50 کروڑ، ناری شکتی یوجنا کے لیے 60 کروڑ۔ گرل چائلڈ پروموشن اسکیم کے لیے 100 کروڑ روپے۔ میٹرک کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہونے والے طلبہ کے لیے 94.5 کروڑ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اقلیتی بہبود اسکیم کے تحت طلاق یافتہ خواتین کے لیے رقم کو 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.