ETV Bharat / state

'ارریہ :ویکسین کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے میں میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا'

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:04 PM IST

ارریہ پریس کلب میں ضلع ہیلتھ سوسائٹی کی جانب سے منعقد " کورونا ویکسین کی کامیابی میں میڈیا کا کردار" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے موجود صحافیوں سے کہی.

میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا
میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا

صحافت کی اہمیت ہر دور میں تسلیم کیا گیا ہے، ایک صحافی معاشرے و اپنے ضلع کا نمائندہ ہوتا ہے، اس کے ذریعے لکھی گئی کوئی خبر معاشرے پر کافی اثر انداز ہوتا ہے، اس لئے ایک صحافی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ جب بھی کوئی خبر لکھے تو پہلے اس کی صحیح تحقیق کر لے۔

پھر اس خبر کا معاشرہ پر کیا اثر ہوگا اس کا بھی تجزیہ کرے تب جب کر وہ اس فرائض کو انجام دے، ایک چھوٹی سی بھی غلط خبر سماج کو گمراہ کرنے کے لئے کافی ہے، اس سے ہر ممکن احتیاط کی ضرورت ہے.

مذکورہ باتیں آج ارریہ پریس کلب میں ضلع ہیلتھ سوسائٹی کی جانب سے منعقد " کورونا ویکسین کی کامیابی میں میڈیا کا کردار" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے موجود صحافیوں سے کہی.

میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا

ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے میڈیا اہلکاروں سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روز اول سے میڈیا ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کام کر رہی ہے، مگر اس وقت لوگ ویکسین کے نام پر خوفزدہ ہیں، ایسے میں صحافی اپنے قلم سے اس ڈر کو نکالیں تاکہ لوگوں کا ذہن منفی چیزوں کی طرف نہ جائے.


پروگرام سے ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف نے کہا کہ عوام میں یہ غلط ذہنیت بنانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ ویکسین صحیح نہیں ہے، یہ بالکل گمراہ کن باتیں ہیں، ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اور اسے لوگوں کو لینا چاہیے.

انہوں نے مزید کہا ابھی پہلے مرحلے میں 9853 سرکاری ملازمین کو ویکسین دیا جانا ہے جس کے لئے ضلع میں پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں. پروگرام کے دوران ایک سیشن صحافیوں کے سوال و جواب کا بھی رکھا گیا جس کا ہسپتال انتظامیہ نے جواب دیا. پروگرام کے کنوینر پنکج کمار نے بتایا کہ لوگوں میں بیداری لانے کے لئے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.